ہفتہ, مئی ۱۰, ۲۰۲۵
11.9 C
Srinagar

رام بن کے بانہال میں ٹیمپو کے پلٹنے سے دو خواتین سمیت چار یاتری زخمی

جموں، یکم جولائی : جموں و کشمیر کے ضلع رام بن کے بانہال علاقے میں جمعے کی صبح ایک سڑک حادثے میں دو خواتین سمیت چار یاتری زخمی ہوگئے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ رام بن کے بانہال علاقے میں جمعے کی صبح ایک ٹیمپو سڑک پر پلٹ گیا جس کے نتیجے میں اس میں سوار چار یاتری زخمی ہوگئے۔
انہوں نے کہا کہ یہ حادثہ سری نگر – جموں قومی شاہراہ پر شربابی علاقے کے نزدیک صبح کے قریب چھ بجے پیش آیا۔
ان کا کہنا تھا کہ زخمیوں کو فوری طور سب ضلع ہسپتال بانہال پہنچایا گیا جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے۔
زخمیوں کی شناخت کندن کمار ساکن اتر پردیش، ونایک گپتا، انیتا گپتا اور گڈیا ساکنان چھتس گڑھ کے بطور ہوئی ہے۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img