ہفتہ, مئی ۱۰, ۲۰۲۵
13 C
Srinagar

پولیس کا سری نگر میں دو ہائبرڈ ملی ٹینٹوں کی گرفتاری کا دعویٰ

سری نگر، 30جون: جموں وکشمیر پولیس نے سری نگر میں دو ہائبرڈ ملی ٹینٹوں کو اسلحہ وگولہ بارود سمیت حراست میں لینے کا دعویٰ کیا ہے۔

پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ سری نگر ضلع میں ملی ٹینٹوں کی نقل وحرکت کی اطلاع موصول ہونے کے بعد پورے شہر میں ناکوں کا جال بچھایا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ جمعرات کے روز 50 آر آر اور پولیس نے صنعت نگر رنگریٹھ چوک میں ناکہ لگایا جس دوران ایک ہائبرڈملی ٹینٹ کو دھر دبوچ کر اُس کے قبضے سے ایک پستول اور کچھ راونڈ برآمد کئے گئے ۔
موصوف ترجمان کے مطابق گرفتار ملی ٹینٹ کی نشاندہی پر سیکورٹی فورسز نے پانپور میں تلاشی آپریشن شروع کیا جس دوران اُس کے ساتھی کی بھی گرفتاری عمل میں لاکر اُس کے قبضے سے مزید تین پستول اور گولہ بارود برآمد کرکے ضبط کیا گیا۔
انہوں نے کہاکہ گرفتارہائبرڈ ملی ٹینٹوں کی شناخت نوید شفیع وانی ولد محمد شفیع وانی ساکن شار شالی کھریو پانپور اور فیضان رشید تیلی ولد عبدالرشید تیلی ساکن کدلہ بل پانپور کے بطور ہوئی ہے اور دونوں لشکر طیبہ کے ساتھ وابستہ ہے۔
اُن کے مطابق دونوں کے قبضے سے چار پستول ، چھ پستول میگزین، گیارہ پستول گولیوں کے راونڈ، ایک گرینیڈ، 16سٹکی بم ، وائر اور آٹھ ڈٹونیٹر برآمد کئے گئے ۔
انہوں نے مزید کہاکہ اس سلسلے میں تھانہ صدر میں ایف آئی آر زیر نمبر 71کے تحت کسی درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے دوران معلوم ہوا ہے کہ دونوں سرگرم ملی ٹینٹوں کو منطقی مدد فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ اُن تک اسلحہ وگولہ بارود پہنچانے کے کام پر مامور تھے۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img