ہفتہ, جنوری ۲۵, ۲۰۲۵
8.8 C
Srinagar

شری اَمرناتھ جی یاترا کے 43 دِنوں تک جاری رہنے والی یاترا آج سے شروع

سری نگر:لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے شری اَمرناتھ جی یاترا کے 43دِنوں تک جاری رہنے والے پوتریاترا کے شروعات کے موقعہ پر آج بابا برفانی کی پوجاکی اور سب کی اَمن ، خوشی اور ترقی کے لئے دعا کی۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ مجھے پورا یقین ہے کہ شری اَمرناتھ جی کے آشیر واد حاصل کرنے کے لئے ملک بھر سے سفر کرنے والے عقیدت مندوں کی ایک محفوظ اور یاد گار یاترا ہوگی۔
جموںوکشمیر یوٹی حکومت اور ایس اے ایس بی نے اِس برس یاتریوں کی بھاری آمد کی توقع کرتے ہوئے شری اَمرناتھ جی یاترا کے لئے وسیع اِنتظامات کئے ہیں۔
عقیدت مند شری اَمرناتھ جی شرائین بورڈ کی ویب سائٹ لنک http://www.shriamarnathjishrine.com/AartiLive.htmlیاشرائین بورڈ سے صبح اور شام کی آرتی کے براہِ راست ٹیلی کاسٹ سے پوتر گپھا میں پوتر برف کے لنگم کے’ ’درشن“کرسکتے ہیں۔ اینڈر ائیڈ پر مبنی اپیلی کیشن جسے لنک http://play.google.com/store/apps/details?id=com.ncog.shriamarnath کے ذریعہ داﺅن لوڈ کیا جاسکتا ہے ۔
پوجا میں شری اَمرناتھ جی شرائین بورڈ کے ممبران ، چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا ، سی اِی او شری اَمرناتھ جی شرائین بورڈ نتیشور کمار اور جی او سی 15کور لیفٹیننٹ جنرل اَمردیپ سنگھ اوجلا نے بھی شرکت کی۔

Popular Categories

spot_imgspot_img