سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بدھ کی شام کو تحصیل دچھن کے ناتھیں علاقے میں 14سالہ پیوش کمار پر ریچھ نے اچانک حملہ کردیا جس وجہ سے وہ شدید طورپر زخمی ہوا۔
انہوں نے بتایا کہ آس پاس موجود لوگوں نے زخمی لڑکے کو علاج ومعالجہ کی خاطر فوری طورپر پرائمری ہیلتھ سینٹر منتقل کیا جہاں ابتدائی مرہم پٹی کے بعد اُس سے ضلع ہسپتال لے جایا گیا۔
بتادیں کہ جموں وکشمیر میں رہائشی علاقوں میں جنگلی جانوروں کی موجودگی کے باعث لوگوں میں فکر وتشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔
عوامی حلقوں نے سوالیہ انداز میں کہاکہ محکمہ وائلڈ لائف کس مرض کی دوا ہے یہ اُن کی سمجھ سے بالا تر ہے ؟
یو این آئی