دلو ں میں جگہ بنانا آسان کام نہیں !

دلو ں میں جگہ بنانا آسان کام نہیں !

محکمہ پولیس کے ایک سینئر آفیسر نے استعفیٰ دیکر سب کو حیران کر دیا ہے کیونکہ انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا تھا کہ اگر میں سیاسی میدان میں کود جاتا ہوں تو میں وادی کشمیر سے ہی الیکشن لڑوں گا ۔

اوڑیہ سے تعلق رکھنے والے بسنت رتھ نے پولیس کی نوکری سے استعفیٰ دیکر سب کو حیران کر دیا ہے کیونکہ وہ جس عہدے پر فائز تھے، وہاں تک پہنچنے کیلئے ذہانیت ،قابلیت اور صبر ہونا چاہیے کیونکہ آئی پی ایس آفیسر بننا کوئی آسان کام نہیں ہوتا ہے ۔

بہرحال سوال یہ نہیں کہ انہوں نے نوکری کو خیر باد کیوں کیا؟ بلکہ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ وہ نوکری چھوڑ کر کشمیر سے الیکشن لڑھنا چاہتے ہیں؟ جیسا کہ انہوں نے اپنے ایک ٹویٹ میں خواہش ظاہر کی ہے ۔

وادی کے لوگ اس قدر جذباتی اور پیار محبت کے برخوردار ہیں، وہ ہر انسان کی جگہ اپنے دل میں بنا دیتے ہیں ۔

بسنت رتھ نے جس طرح کشمیر وادی میںکام کرنے کی کوشش کی، اُس سے ہر کشمیری نے سراہا ،اس بات سے واضح ہو جاتا ہے ،یہاں کی عوام اچھے محنت کش ، ایماندار اور مخلص افسران کی ہمیشہ عزت واحترام کرتے ہیں مگر بدقسمتی سے آج تک یہاں کوئی بھی افسر خواہ وہ باہر سے آیا ہو یا مقامی ہو، انہوں نے لوگوں کی بہتر ی کا ہرگز نہیں سونچا ہے ورنہ وہ بھی بسنت رتھ کی طرح لوگوں کے دلوں میں اپنی جگہ بنانے میں کامیاب ہوتے ،جو کہ آسان کام ہر گز نہیں ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.