ملک گیر ٹیکہ کاری مہم اب تک میں 197.31 کروڑ ویکسین دی گئیں

ملک گیر ٹیکہ کاری مہم اب تک میں 197.31 کروڑ ویکسین دی گئیں

نئی دہلی،  ملک گیر ٹیکہ کاری مہم کے تحت اب تک 197.31 کروڑ سے زیادہ کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔منگل کو صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، آج صبح 8 بجے تک 197 کروڑ 31 لاکھ 43 ہزار 196 ویکسین دی گئی ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 19 لاکھ 21 ہزار 811 ویکسین لگائی گئی ہیں۔

وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ انفیکشن کے 11,793 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا متاثرین کی کل تعداد چار کروڑ 34 لاکھ 18 ہزار 839 ہو گئی ہے۔

ملک میں ہفتہ وار تصدیق شدہ کیسز کی شرح 3.36 فیصد اور یومیہ تصدیق شدہ کیسز کی شرح 2.49 فیصد ہے۔وزارت نے کہا کہ اسی مدت میں 9486 لوگوں کو کووڈ سے آزاد کیا گیا ہے۔ اب تک کووڈ سے کل چار کروڑ 27 لاکھ 97 ہزار 092 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ صحت یابی کی شرح 98.57 فیصد ہے۔

آج ملک میں فعال کیسز کی تعداد 96,700 ہے۔ فعال کیسز کل مثبت کیسز کا 0.22 فیصد ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 4,73,717 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ ملک میں کل 86.14 کروڑ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔

یواین آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.