سری نگر،27 جون: جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے ناؤ پورہ- کھر پورہ علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان تصادم شروع ہوا ہے۔
کشمیر زون پولیس نے اپنے ٹویٹر ہینڈل پر ایک ٹویٹ میں کہا: ’کولگام کے ناؤ پورہ- کھر پورہ علاقے میں انکاؤنٹر شروع ہوا ہے‘۔
ٹویٹ میں کہا گیا کہ پولیس اور سیکورٹی فورسز کام پر لگے ہوئے ہیں۔
بتایا جاتا ہے کہ محاصرے میں دو سے تین ملی ٹینٹ پھنسے ہوئے ہیں۔
یو این آئی