اتوار, جولائی ۶, ۲۰۲۵
30.2 C
Srinagar

لیفٹیننٹ جنرل اوپندرا دیویدی کا مشرقی لداخ میں دورہ حقیقی کنٹرول لائن

سری نگر،24 جون : فوج کی شمالی کمان کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل اوپندرا دیویدی نے مشرقی لداخ سیکٹر میں حقیقی کنٹرول لائن (ایل اے سی) کے اگلے علاقوں کا دورہ کرکے فوجی جوانوں کی آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا۔

بتادیں کہ موصوف لیفٹیننٹ جنرل لداخ یونین ٹریٹری کے چار روزہ دورے پر ہیں۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ لیفٹیننٹ جنرل اوپندرا دیویدی نے جمعرات کو مشرقی لداخ کے لوکنگ سیکٹر میں ایل اے سی کے اگلے علاقوں کا دورہ کیا اور وہاں جوانوں کی آپریشنل تیاریوں کو جائزہ لیا۔
انہوں نے کہا کہ وہ موصوف کمانڈر نے وہاں جدید ہتھیاروں اور ساز و سامان کا بھی جائزہ لیا۔
ذرائع نے بتایا کہ لیفٹننٹ جنرل اوپندرا دیویدی نے جمعے کو سال1962 کے آپریشن کے دوران پی وی سی کے لیفٹیننٹ کرنل دھان سنگھ تھاپا کے ساتھ اپنی خدمات انجام دینے پر84 سالہ مقامی پورٹر تسیمن نمگیال کو اعزاز سے نوازا۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img