اتوار, جولائی ۶, ۲۰۲۵
22.5 C
Srinagar

سری نگر سڑک حادثے میں کپوارہ کا 36 سالہ شخص فوت

سری نگر،24 جون :سری نگر کے راج باغ علاقے میں جمعے کی صبح سرحدی ضلع کپوارہ سے تعلق رکھنے والے ایک36 سالہ راہگیر کو نا معلوم گاڑی نے ٹکر مار کر ابدی نیند سلا دیا۔
ذرائع نے بتایا کہ راجباغ سری نگر میں جمعے کی صبح ایک نا معلوم گاڑی نے ایک 36 سالہ شخص کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں اس کی موت واقع ہوگئی۔
انہوں نے کہا کہ گرچہ مذکورہ شخص کو نزدیکی ہسپتال پہنچایا گیا لیکن وہاں ڈاکٹروں نے اس کو مردہ قرار دیا۔
متوفی کی شناخت بشیر احمد بٹ ساکن درگمولہ کپوارہ کے بطور ہوئی ہے۔
دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے قانونی کارروائیاں شروع کی ہیں۔

Popular Categories

spot_imgspot_img