پانی سے پیدا ہونے والی بیماریوں کے خدشات کے پیش نظر ڈائریکٹوریٹ ہیلتھ کشمیر کی طرف سے ایڈوائزری جاری

پانی سے پیدا ہونے والی بیماریوں کے خدشات کے پیش نظر ڈائریکٹوریٹ ہیلتھ کشمیر کی طرف سے ایڈوائزری جاری

سری نگر،23 جون : حکام نے وادی کشمیر میں مسلسل بارشوں اور سیلابی صورتحال کے پیش نظر خطے میں پانی سے پیدا ہونی والی بیماریاں پھوٹنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

اس ضمن میں ڈائریکٹوریٹ آف ہیلتھ سروسز کشمیر نے ایک ایڈوائزری جاری کی ہے جس میں لوگوں سے احتیاطی تدابیر جیسے ہاتھ صاف رکھنے اور ابلا ہوا پانی پینے کی تاکید کی گئی ہے۔
ڈپٹی ڈائریکٹر نیشنل ہیلتھ پروگرام کی طرف سے جاری ایڈوایزری میں کشمیر کے تمام چیف میڈیکل افسروں سے درخوست کی گئی ہے کہ وہ اپنے اپنے اضلاع میں سی ایچ او ایس اور ہیلتھ ایجو کیٹرز کو متحرک کریں تاکہ وہ عوام میں پانی سے پیدا ہونی والی بیماریوں سے بچاؤ کے متعلق آگاہی فراہم کر سکیں۔
ایڈوائزری میں لوگوں سے پانی بیس منٹوں تک ابالنے کے بعد پینے، جن برتنوں میں پانی رکھا جائے ان کو صاف رکھنے، کھانے سے پہلے صابن سے ہاتھ دھونے وغیرہ کی تاکید کی گئی ہے‘۔
’لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ پانی کو آلودہ کرنے سے بچانے کے لئے کھلے میں رفع حاجت کے لئے جانے سے گریز کریں نیز انگلیوں کے ناخن صاف اور چھوٹے رکھیں کچے کھانے کے سامان جیسے تازہ سبزیاں پکانے سے پہلے اچھی طرح سے دھولیں‘۔
ایڈوائزری میں پانی کے ذخائر سے پانی کے نمونے جانچ کے لئے لیبارٹریوں میں باقاعدگی سے لینے کی درخواست کی گئی ہے تاکہ پانی سے پیدا ہونے والی بیماریوں کی روک تھام کو یقینی بنایا جا سکے۔
لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ پانی کے ساتھ زیادہ مدت تک رابطہ رکھنے سے اجتناب کریں اور اگر پانی کے ساتھ رابطہ ہوجائے تو جسم کے ان حصوں کو کو صابن سے دھولیں۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.