جمعرات, ستمبر ۱۸, ۲۰۲۵
25.3 C
Srinagar

پی ڈی پی کا جموں میں اگنی پتھ اسکیم کے خلاف احتجاج

جموں،22 جون : پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) نے بدھ کے روز جموں میں اگنی پتھ اسکیم کے خلاف احتجاج درج کیا۔
احتجاجی اس اسکیم کے خلاف جم کر نعرہ بازی کر رہے تھے۔
اس موقع پر ایک احتجاجی نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ اسکیم نوجوانوں کے مستقبل کے ساتھ کھلواڑ اور ان کے ساتھ دھوکہ دہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ گذشتہ چار دنوں سے اس اسکیم کے خلاف ملک بھر نوجوان سڑکوں پر ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اس اسکیم کو جلد سے جلد واپس لیا جانے اور ملک کے نوجوانوں کے ساتھ انصاف کیا جانا چاہئے۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img