آفتاب ِ صوفی شاعر حضرت شمس فقیرؒکا سالانہ عرس عقیدت و احترام کیساتھ منایا گیا

آفتاب ِ صوفی شاعر حضرت شمس فقیرؒکا سالانہ عرس عقیدت و احترام کیساتھ منایا گیا

نیوزڈیسک

بڈگام،۲۱،جون،۲۰۲۲:وادی کے معروف صوفی شاعر ، حضرت شمس فقیر ؒکا سالانہ عرس پیر کو انتہائی عقیدت واحترام کیساتھ منایا گیا ۔برستی بارش میں سینکڑوں عقیدت مندوں جن میں مرد وزن شامل تھے ،نے صوفی شاعر کے مزار پر حاضری دی اور خراج پیش کیا ۔سالانہ عرس کی سب سے بڑی تقریب آپ کی آخری آرام گاہ واقع شمس آباد کلشی پورہ خانصاحب بڈگام میں منعقد ہوئی ۔ عرس کے موقع پر حسب روایت عقیدت مندوںکی طرف سے درود و اذکار اور نعت و مناجات کی مجا لس آراستہ کی گئیں جبکہ ساز و سماع کی محفلیں سجائی گئیں۔

صوفی شاعر کے آستان عالیہ سے وابستہ منتظمین کی طرف سے عقیدت مندوں کیلئے قیام و طعام کا اعلیٰ انتظام کیا گیا تھا۔اس بار سینکڑوں کی تعداد میں عقیدت مند شمس فقیرؒکے مزار پراس روحانی و صوفی بزرگ کو عقیدت کے پھول نچھاور کرنے کیلئے حاضر ہوگئے جن میں خواتین و حضرات کے ساتھ ساتھ ایک اچھی خاصی تعداد میں نوجوان نسل کے لوگ بھی شامل تھے۔

کلچرل ایکڈمی کے تعاﺅن سے ساز و سماں کی محفلیں سجائی گئیں،جس دوران صوفی فنکاروں نے شمس فقیر کے کلام کو پیش کیا اور عقیدت مند وں کی بڑی تعداد محظوظ ہوئی ۔اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی مدیر اعلیٰ روزنامہ ایشین میل رشید راہل نے کہا کہ وادی صوفیوں اور بزرگان دین کا مسکن رہی ہے ،جنہوں نے خدا پرستی اور انسانیت کا درس دیا ہے۔ہمیں ان کے نقش قدم پر چلنا چاہیے۔اس موقعہ پر شمس فقیر ویلفیر سوسایٹی کی جانب سے گلو کاروں،صحافیوں اور دیگر لوگوں کومہمان خصوصی رشید راہل نے ان کو ایواڑوں سے نوازا۔

سالانہ عرس کی منعقدہ تقریب کے دوران ادیبوں ،قلمکاروں ،صحافیوں اور دیگر اہم شخصیات کو شمس فقیر کلچرل ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے اعزاز سے بھی نواز گیا ۔اعزاز ات سے نوازے گئے شخصیات میں ایشین میل کے مدیر اعلیٰ ،رشید راہل بھی شامل ہیں ۔ ترجمان کے بیان کے مطابق شمس فقیر کلچرل ویلفیئر سوسائٹی باغ شمس کلشی پورہ نے جموں کشمیر اکیڈمی آف آرٹ ،کلچر اینڈ لینگویجز سرینگر کے اشتراک سے کلشی پورہ خان صاحب میں حضرت شمس فقیر (رح)کے عرس مبارک پر محفل سماع اور نعت مشاعرہ کا اہتمام کیا جس میں وادی کے مشہور گلوکاروں نے کلام شمس فقیر پیش کیا ۔ محفل کی صدارت(ایس ایف سی ڈبلیو ایس )کلشی پورہ کے صدر عاشق مشتاق نے کی۔محفل میں روزنامہ ایشین میل کے چیف ایڈیٹر، رشید راہل اور سٹیٹ رپورٹرس کے چیف ایڈیٹر شاہد رشید مہمان خصوصی موجود رہے۔ محفل میں(ایس ایف سی ڈبلیو ایس )کلشی پورہ کے جنرل سیکریٹری محمد یونس بٹ اور ہیڈ ممبر امتیاز احمد بھی موجود رہے۔

محفل میں شاعر غلام رسول حرو کی کتاب رسم رونمائی انجام دی گئی جسکی صدارت مبارک احمد مبارک نے کی جن فنکاروں نے کلام شمس فقیر پیش کئے ان میں گلزار احمد گنائی ، فاروق احمد بنائی ،غلام نبی بٹ فرسل، غلام محمد بلبل ، عبدل احد گنائی ، محمد یوسف چیر ، عبدل غفار ڑار کانہامی ،محمد اسماعیل، غلام محمد حجام ، فیروز شاہ ، رفیق ڈار ، رشید کاٹھوادی اور دیگر فنکار موجود تھے جبکہ نظامت کے فرائض محدا میر بڈگامی نے انجام دی آخر پر(ایس ایف سی ڈبلیو ایس )کلشی پورہ کے صدر عاشق مشتاق نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔شاعر معرفت شمس فقیرؒ صوفیانہ شعر و ادب کے ا±فق پر ایک ایسے درخشندہ ستارے کی مانند جلوہ افروز ہیں جو تا قیامت اپنے نور سے وادی کشمیر کے چپہ چپہ اور صوفیانہ مزاج رکھنے والے لوگوں کے دلوںکو روشن اور منور کرتے رہیں گے۔شمس فقیر کو آفتاب ِ صوفی شاعر اور کشمیری رومی کے القاب سے بھی نوازا جاچکا ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.