بدھ, دسمبر ۱۷, ۲۰۲۵
12.9 C
Srinagar

سوپور انکاؤنٹر: ایک عدم شناخت ملی ٹینٹ ہلاک، آپریشن جاری

سری نگر،21 جون : شمالی کشمیر کے قصبہ سوپور کے تلہ بل علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں

کے درمیان جاری تصادم آرائی کے دوران ایک عدم شناخت جنگجو مارا گیا۔
کشمیر زون پولیس نے ایک ٹویٹ میں کہا: ’سوپور انکاؤنٹر میں ایک ملی ٹینٹ مارا گیا‘۔ٹویٹ میں مزید کہا گیا کہ آپریشن ہنوز جاری ہے۔

ادھر جنوبی کشمیر کےضلع پلوامہ کے تجن علاقے میں بھی سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان تصادم جاری ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق پلوامہ کے تجن علاقے میں دوران شب تصادم چھڑ گیا۔بتایا جاتا ہے کہ محاصرے میں البدر سے وابستہ ملی ٹینٹ پھنسے ہوئے ہیں۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img