جمعرات, دسمبر ۱۸, ۲۰۲۵
7.6 C
Srinagar

کشمیر تصادم آرئیاں، پلوامہ میں دو اور سوپور میں دو ملی ٹینٹ ہلاک: پولیس

سری نگر،21 جون: وادی کشمیر کے جنموبی ضلع پلوامہ کے تجن علاقے اور شمالی قصبہ سوپور کے تلہ بل علاقے میں دو الگ الگ تصادم آرائیوں کے دوران چار ملی ٹینٹ مارے گئے جبکہ دونوں مقامات پر تلاشی آپریشن ہنوز جاری ہے۔

کشمیر زون پولیس نے پلوامہ انکاؤنٹر کے بارے میں اپنے سلسلہ وار ٹویٹس میں جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہا کہ پلوامہ انکاؤنٹر میں دو ملی ٹینٹ مارے گئے۔
انہوں نے انسپکٹر جنرل وجے کمار کے حوالے سے ایک ٹویٹ میں کہا کہ پلوامہ انکاؤنٹر کے دوران پولیس افسر فاروق میر کی ہلاکت میں ملوث جیش محمد سے وابستہ ماجد نذیر کو بھی ہلاک کر دیا گیا۔
سوپور انکاؤنٹر کے حوالے سے جانکاری فراہم کرتے ہوئے ایک ٹویٹ میں کہا گیا کہ سوپور میں ایک اور ملی ٹینٹ کو مارا گیا اس طرح مہلوکین کی تعداد دو ہوگئی۔
ٹویٹ میں مزید کہا گیا کہ علاقے میں تلاشی آپریشن ہنوز جاری ہے۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img