منوج سنہا نے یوگا ڈے تقریبات کی قیادت کی،لوگوں کو یوگا اپنانے کی تاکید کی

منوج سنہا نے یوگا ڈے تقریبات کی قیادت کی،لوگوں کو یوگا اپنانے کی تاکید کی
سری نگر،21 جون : جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے بین الاقوامی یوگا ڈے تقریبات کی قیادت کرتے ہوئے منگل کے روز یہاں شہرہ آفاق جھیل ڈل کے کنارے پر یوگا آسن انجام دئے۔اس موقع پر انہوں نے لوگوں سے یوگا کو اپنی زندگیوں میں اپنانے کی تاکید کی۔ان کا کہنا تھا کہ دنیا بھر کے ڈاکٹروں اورریسرچ اسکالروں نے یوگا کو صحت کے لئے بے حد کار آمد ہونے کی مشق قرار دیا ہے۔مسٹر سنہا نے کہا کہ ایک انسان کے لئے جسمانی و ذہنی طور پر صحت مند رہنے کے لئے یوگا سب سے موثر ذریعہ ہے۔انہوں نے لوگوں سے تاکید کی کہ وہ اس موقعے کا فائدہ اٹھا کر اپنی زندگیوں میں یوگا کو اپنائیں۔

قبل ازیں انہوں نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا: ’انسانیت کے لئے یہ انمول تحفہ جسم، دماغ اور عقل کے توازن کے علاوہ مختلف عوارض کے علاج و معالجے کے لئے استعمال ہو رہا ہے‘۔ان کا ایک اور ٹویٹ میں کہنا تھا کہ امسال کے یوگا ڈے کی تھیم ’یوگا برائے انسانیت‘ ہے، جو آج کے مشکل وقت میں عالمگیر بھارئی چارے کے پیغام کو اجا گر کرتی ہے۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.