جمعرات, دسمبر ۱۸, ۲۰۲۵
8.1 C
Srinagar

جموں و کشمیرترقی کی راہ پر گامزن:پنجاب کے بعد جموںوکشمیر میں منشیات سے نجات دِلانے کی جامع پالیسی مرتب کی گئی

سری نگر/ریاست پنجاب کے بعد جموں و کشمیر ملک کا پہلا یوٹی بن گیا ہے جس میں منشیات سے نجات دِلانے کی جامع پالیسی وضع کی گئی ہے تاکہ معاشرے کو اِس بدعت سے چھٹکارا مل سکے۔
جموں و کشمیر حکومت کی طرف سے منشیات سے نجات دِلانے کی پالیسی بنانے کی عجلت کی وجہ جموںوکشمیر یوٹی کے ”گولڈن کریسنٹ“ کے قریب واقع ہے، یہ نام جنوبی ایشیا کے افیون پیدا کرنے والے ممالک جیسے افغانستان، ایران اور پاکستان کو دیا گیا ہے جو دنیا کی 80 فیصد افیون پیدا کرتا ہے اور اسے منشیات کی غیر قانونی تجارت کا سب سے بڑا ذریعہ سمجھا جاتا ہے۔
جموںوکشمیر حکومت نے پڑوسی ممالک کے ذریعے پھیلائی جانے والی منشیات دہشت گردی سے لڑنے کے لئے اَپنی کوششیں تیز کی ہیں ۔ اس نے منشیات سے نجات دِلانے کی پالیسی کی عمل آوری کی نگرانی اور جائزہ لینے کے لئے ایک تفصیلی طریقہ کار تیا ر کیا ہے اور یہاں تک کہ سول سوسائٹی کے اراکین کو بھی اِس کوشش میں شامل کیا ہے تاکہ منشیات کی بدعت کا مو¿ثر طریقے سے مقابلہ کیا جاسکے۔
اِس سلسلے میں ایک آفیسر نے مزید تفصیلات دیتے ہوئے کہا کہ یوٹی لیول پالیسی امپلی مینٹیشن مانیٹرنگ کمیٹی اور جموںوکشمیر ڈویژن لیول ڈی ایڈکشن سینٹر مانیٹرنگ کمیٹیان تشکیل دی گئی ہیں۔اُنہوں نے مزید کہا کہ جموںوکشمیر یوٹی سطح کی کمیٹی کو وقتاً فوقتاً منشیات کی بدعت سے نجات دِلانے کی پالیسی میں تبدیلیاں تجویز کرنے کام سونپا گیا ہے اور اِس کے علاوہ جموںوکشمیر میں نشہ چھوڑنے کی مختلف سرگرمیوں کے لئے مالی مدد کی تلاش بھی کی گئی ہے ۔
اِن کمیٹیوں کو یہ کام سونپا گیا ہے کہ وہ جموںوکشمیر میں نشہ چھوڑنے کی موجودہ سہولیات کا معائینہ کریں اور بنیادی ڈھانچہ ، اَفرادی قوت اور دیکھ ریکھ کے معیارات کا مکمل معائینہ کرنے کے بعد لائسنس جاری کریں یا منسوخ کریں۔کمیٹیوں کو یہ کام بھی سونپا گیا ہے کہ وہ مختلف شراکت داروں کو وقتاًفوقتاً ڈرگ ڈی ایڈکشن پالیسی کی عمل آوری کامشورہ دیں اور نسخے کے منشیات کے اِستعمال کی نگرانی پر نظر رکھیں اور ڈرگ کنٹرولر کو تدارک کے اِقدامات تجویز کریں۔
پالیسی مختلف اہم پہلوﺅں پر بھی توجہ مرکوز کرتی ہے جن میں روکتھام ، بحالی اوراِنضمام ، ٹریننگ اینڈ سینسٹائزیشن، کمیونٹی کی شرکت ، بیداری پیدا کرنا او رمنشیات کی بدعت سے نجات کے مراکز کی اَپ گریڈیشن اور قیام شامل ہیں۔
ایک آفیسر نے کہا ،” یہ منشیات کی بدعت کے مسئلے کو مکمل طور پر حل کرنے کے لئے ایک جامع ایکشن پلان تیار کرتا ہے ۔ جموںوکشمیر یوٹی میں گذشتہ دو دہائیوں کے دوران جسمانی ، ذہنی اور مادہ کے استعمال کے اَمراض میں زبردست اِضافہ ہوا ہے۔ خواتین اِستعمال کرنے والوں کی تعداد میں اضافے ، پہلے استعمال میں عمر میں کمی ، سالو ینٹس کے بڑھتے ہوئے اِستعمال ، انجکشن کے قابل افیون اور سٹیر ائیڈز کے استعمال اور منشیات سے متعلقہ اَموات ( زیادہ مقدار اور حادثات) میں اضافے کے لحاظ سے مادہ کے استعمال ے انداز میں ایک خطرناک تبدیلی آئی ہے۔“
حکومت نے مو¿ثر نگرانی اور قانون کی عمل آوری کے لئے ایکسائز او رزراعت محکموں کے ساتھ مل کر اینٹی نرکوٹِک ٹاسک فورس ( اے این ٹی ایف ) بھی تشکیل دی ہے تاکہ متوقع کاشت والے علاقو ں کا نقشہ بنایا جاسکے اورنجی اور سرکاری زمینوں پر غیر قانونی فصلوں کی تباہی کے حوالے سے تدارک کے لیے اِقدامات کریں۔
اینٹی نرکوٹِک ٹاسک فورس ( اے این ٹی ایف )سے مزید کہا گیا ہے کہ وہ آئند سیزن میں اِس طرح کی کاشت کو روکنے کے لئے ایک ایکشن پلان تیا ر کرے ۔ اینٹی نرکوٹِک ٹاسک فورس ( اے این ٹی ایف )عام کو متعلقہ خطرات اور مسائل کے بارے میں آگاہ کرنے کے لئے بیداری پیدا کرنے کی وسیع مہمات بھی شروع کرے گا اور اِس کے مطابق سرگرمیوں کے کیلنڈر کی منصوبہ بندی کرے گا۔
پالیسی میں کہا گیا کہ ٹاسک فورس منشیات اور ان کے مصنوعی مشتقات کی غیر قانونی کاشت ، ٹرانسپورٹیشن ، تجارت اور اِستعمال کے بارے میں وسیع پیمانے پر رِپورٹنگ کو فروغ دینے کے طریقہ¿ کار کو این جی اوز ، پی آر آئیز اور رضاکاروں کے ذریعے اِدارہ جاتی بنائے گی۔
ایک آفیسر نے کہا،” یہ کہا جاسکتاہے کہ صحت میں بڑی بہتری کو صرف وسیع البنیاد اثرات سے ہی حل کیا جاسکتا ہے جو ہائی رِسک گروپوں اور عام لوگوں کو فائدہ پہنچاتے ہیں۔اِس سلسلے میںجموںوکشمیر نے بڑے پیمانے پر اِس سنگین سماجی مسئلے کو حل کرتے ہوئے قیادت کی ہے۔“
لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ ان کی اِنتظامیہ ایکشن فریم ورک کو مضبوط بنانے اور منشیات کے اِستعمال کے خلاف ایک مضبوط موقف اِختیار کرنے کے لئے پوری طرح پُر عزم ہے ۔
لیفٹیننٹ گورنر نے منشیات کے اِستعمال اور غیر قانونی سمگلنگ کے خلاف بین الاقوامی دِن کے موقعہ پر اَپنے پیغام میں زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں سے منشیات کے اِستعمال کی بدعت کے خلاف حکومت کی کوششو ں کو آگے بڑھانے کا مطالبہ کیا۔

Popular Categories

spot_imgspot_img