22نئے معاملات سامنے آئے ۔ اَب تک4,49,566مریض صحتیاب

22نئے معاملات سامنے آئے ۔ اَب تک4,49,566مریض صحتیاب

جموں/حکومت نے کہا ہے کہ پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کا صرف 22نئے معاملات سامنے آئے ہیںجن میں 05کشمیر صوبہ سے اور 17 کا تعلق جموں صوبہ سے ہے اور اِس طرح مثبت معاملات کی کل تعداد4,54,442تک پہنچ گئی ہے۔
اِسی دوران آج مزید24اَفراد شفایاب ہوئے ہیںجن میں 01صوبہ کشمیر اور23 کا تعلق جموں صوبہ سے ہیں۔
آج بلیگ فنگس یامیوکور مائیکوِس(mucormycosis) کا آج کوئیمعاملہ سامنے آیا ہے ۔یوٹی میں تصدیق شدہ معالات کی تعداد 51ہے۔
کووِڈ ویکسی نیشن کے بارے میں بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 5,319کووِڈ حفاظتی ٹیکے لگائے گئے ہیں جس سے ٹیکوں کی مجموعی تعداد 2,31,70,188تک پہنچ گئی ہے ۔اِس کے علاوہ جموں و کشمیر میںزائد اَز 18 برس عمر کی صد فیصد آبادی کو ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔
حکومت کی طرف سے جاری کئے گئے روزانہ میڈیا بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ اَب تک نوول کورونا وائرس کے4,54,442معاملات سامنے آئے ہیں جن میں سے)124صوبہ جموں میں 85اور کشمیر صوبے میں39)سر گرم معاملات ہیں۔اَب تک 4,49,566اَفراد صحتیاب ہوئے ہیں ۔
جموں وکشمیر میں کوروناوائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد4,752تک پہنچ گئی ،جن میں سے 2,424کا تعلق کشمیر صوبہ سے اور2,328کاتعلق جموں صوبہ سے ہےں۔
بلیٹن میں مزید کہا گیا ہے کہ اَب تک 2,56,35,483ٹیسٹوں کے نتائج دستیاب ہوئے ہیں جن میں سے 17جون2022ئکی شام تک2,51,81,041نمونوں کی رِپورٹ منفی اور 4,54,442 نمونوں کی رِپورٹ مثبت پائی گئی ہے۔
علاوہ ازیں اَب تک65,59,424افراد کو نگرانی میں رکھا گیا ہے جن کا سفر ی پس منظر ہے اور جو مشتبہ معاملات کے رابطے میں آئے ہیں۔ اِن میں258اَفراد کو گھریلو قرنطین میں رکھا گیا ہے جس میں سرکار کی طرف سے چلائے جارہے قرنطین مراکز بھی شامل ہیں ۔124فراد کوآئیسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ586اَفراد کو گھروں میں نگرانی میں رکھا گیا ہے۔اِسی طرح بلیٹن کے مطابق65,53,704اَفرادنے 28روزہ نگرانی مدت پوری کی ہے۔
بلیٹن کے مطابق پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران آج ضلع وار کووِڈمثبت معاملات کی رِپورٹ فراہم کرتے ہوئے ضلع سری نگر میں05 نئے معاملے درج کئے گئے ہیں۔کپواڑہ ،بارہمولہ ، بانڈی پور ہ،بڈگام ،پلوامہ،اننت ناگ،گاندربل، کولگام اورشوپیان اضلاع سے مثبت معاملات کی کوئی رِپورٹ نہیں ہے۔
اِسی طرح ضلع اودھمپور میں 03،ضلع راجوری میں 01،ضلع کٹھوعہ میں 01اورضلع جموںمیں12 نئے مثبت معاملے سامنے آئے ہیں۔ سانبہ ، ڈوڈہ ، کشتواڑ ،رِیاسی ، پونچھ اوررام بن اضلاع سے کسی مثبت معاملے کی کوئی رِپورٹ نہیں آئی ہے۔
لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ کووِڈ ۔19ہیلپ لائین نمبرات پر رابطہ قائم کرسکتے ہیں تاکہ اُنہیں ضرورت پڑنے پر صحیح طبی مشورہ دیا جاسکے۔
دریں اثنا¿ لوگ کسی بھی ایمرجنسی کے دوران چوبیس گھنٹے کام کرنے والی مفت ایمبولنس خدمات سے اَپنی دہلیز پر فائدہ اُٹھا سکتے ہیں۔اِس ایمبولنس خدمت کا ٹول فری نمبر ہے 108 ۔حاملہ خواتین اور بیمار بچے ٹول فری نمبر 102 پر کال کر کے مفت ایمبونس خدمات سے فائدہ حاصصل کرسکتے ہیں۔
لوگ عام قومی سطح کے ٹول فری ہیلپ لائن نمبر 1075 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔
0191-2549676 ( جموں کشمیر کیلئے ) ،,0191-2674444,0191-2674115 0191-2520982 ( صوبہ جموں ) ، 0194-2440283 اور 0194-2430581 ( صوبہ کشمیر ) کیلئے قائم کئے گئے ہیں اور لوگ نوول کوروناوائرس(کووِڈ۔19)سے متعلق جانکاری اِن نمبرات پر حاصل کرسکتے ہیں۔
کسی بھی قسم کی کووِڈ۔19 اِستفسار کے لئے براہِ کرم www.covidrelief.jk.gov.in پر لاگ اِن کریں۔
قارئین ڈی آئی پی آر جے اینڈ کے کے آفیشل ٹویٹر اکاﺅنٹ@diprjk،ویب سائٹ: http://www.jkdirinf.in، ویب پورٹل :jkinfonews.com اور فیس بُک @JKInformationOfficial پر بھی دیکھ سکتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.