گاندربل:مرکزی وزیر مملکت جل شکتی اور فوڈ پروسسنگ اِنڈسٹریز پرہلاد سنگھ پٹیل نے آج ضلع گاندربل کا دورہ کیا اور ضلع میں جل جیون مشن کی عمل آوری کا مانسبل میٹنگ ہال میں منعقدہ میٹنگ کے دوران جائزہ لیا۔
میٹنگ میں پرنسپل سیکرٹری جل شکتی اشوک پرمار، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر گاندربل خورشید احمد شاہ ، چیف اِنجینئر جل شکتی بشارت کاﺅسہ ،سپر اِنٹنڈنگ اِنجینئر ہائیڈ رولک سرکل سرکل سری نگر / گاندربل گرچرن سنگھ ، ٹیکنیکل ایڈ وائزرجے جے ایم کلجیت سنگھ ، ایگزیکٹیو کے اَفسران نے شرکت کی ۔اِنجینئر جل شکتی دیہی واٹر سپلائی دویژن گاندربل ، سری نگر اور محکمہ دیہی ترقی کے دیگر اَفسران نے میٹنگ میں حصہ لیا ۔ اِس موقعہ پر چیئرپرسن ضلع ترقیاتی کونسل گاندربل نزہت اشفاق بھی موجود تھیں۔
میٹنگ کے دوران
دورانِ میٹنگ بنیادی طور پر ضلع گاندربل پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے جل جیون مشن کا عمومی طور پر جائزہ لیا گیا۔مرکزی وزیر مملکت کو ضلع میں جے جے ایم کے تحت حصولیابیوں اور پیش رفت کے بارے میں ایک پاور پوائنٹ پرزنٹیشن کے ذریعے جانکاری دی گئی اور بتایا گیا کہ ضلع نے 13 اگست 2020 ءکو جے جے ایم کا صد فیصد عمل آوری حاصل کی ہے ۔ اِس موقعہ پر دیہی واٹر سپلائی ڈویژن گاندربل کی کامیابیوں پر بھی روشنی ڈالی گئی۔
اِس موقعہ پر بات کرتے ہوئے مرکزی وزیر مملکت نے کہا کہ جل جیون مشن کامقصد ہر دیہی گھرانے کو فنکشنل گھریلو نل کنکشن فراہم کرنا ہے جو کہ زندگی کے معیار کو نمایاں طور پر بہتر کرے گابالخصوص خواتین اور بچوں اور او ڈی ایف کی پائیداری میں مدد کرے گا کیو ںکہ پانی کی بہت اہمیت ہے ۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ سوچھ بھارت مشن کے فوائد کو برقرار رکھیں۔مرکزی وزیر مملکت موصوف نے سکیم کے تحت بنیادی ڈھانچے کو بڑھانے کے بارے میں بھی معلومات حاصل کیں ۔ وزیر موصوف کو ضلع میں پانی کی فراہمی کی کوریج ، واٹر سپلائی سکیموں اور دیگر متعلقہ پہلوﺅں سے آگاہ کیا گیا ۔ جے جے ایم کے وژن کو عملی جامہ پہنانے کے لئے بنیادی توجہ جے جے ایم کے مکمل عمل آوری پر تھی۔
مرکزی وزیر مملکت موصوف نے جے جے ایم کے تحت بنائے گئے بنیادی ڈھانچے کا جائزہ لیتے ہوئے چیف اِنجینئر کو ہدایت دی کہ وہ جے جے ایم کے تحت بنائے گئے تمام بنیادی ڈھانچے کا تھرڈ پارٹی ایجنسیوں کے ذریعے جلد از جلد معائینہ کریں۔





