سرینگر :سیکرٹری پلاننگ ڈیولپمنٹ اینڈ مانیٹرنگ ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر راگھو لانگر نے آج جموں و کشمیر میں اسپیریشنل بلاک ڈیولپمنٹ پروگرام ( اے بی ڈی پی ) کے نفاذ کا جائیزہ لینے کیلئے ایک میٹنگ کی صدارت کی ۔
میٹنگ میں ڈائریکٹر جنرل اکنامکس اینڈ سٹیٹسٹکس جموں و کشمیر ، جموں و کشمیر کے تمام ضلع ترقیاتی کمشنرز ، اے بی ڈی پی ڈسٹرکٹ نوڈل آفیسرز ، چیف پلاننگ آفیسرز اور دیگر متعلقہ افراد نے ذاتی طور پر اور ورچول موڈ کے ذریعے میٹنگ میں شرکت کی ۔
سیکرٹری نے جموں و کشمیر یو ٹی میں خواہش مند ڈسٹرکٹ پروگرام کے مشابہ پر اے بی ڈی پی کے نفاذ کی اہمیت پر زور دیا ۔ ڈاکٹر لانگر نے جموں و کشمیر کے پسماندہ علاقوں کی ہمہ گیر ترقی کیلئے اے بی ڈی پی پروگرام کی اہمیت پر بھی زور دیا اور کہا کہ یہ پروگرام مساوی ترقی کی جانب ایک پہل ہے اور اس سے دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں ترقی کے نئے دور کا آغاز ہونے کی امید ہے ۔
پروگرام کے تحت جموں و کشمیر کے یو ٹی سے ان کی پسماندگی کی بنیاد پر 44 خواہشمند بلاکوں کا انتخاب کیا گیا ۔
میٹنگ میں اس پروگرام کے اپریشنل طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جس میں یہ بتایا گیا کہ اسے متعلقہ ضلع ترقیاتی کمشنر ( ڈی ڈی سی ) کی مجموعی نگرانی میں نافذ کیا جا رہا ہے ۔ پروگرام کو آسانی سے نافذ کرنے کیلئے ڈی ڈی سی کی طرف سے ایک نوڈل آفیسر کو نامزد کیا گیا ہے ۔
میٹنگ میں بتایا گیا کہ ان 44 خواہشمند بلاکس کی پیش رفت کی نگرانی کیلئے ایک مانیٹرنگ فریم ورک تیار کیا گیا ہے جس میں 61 ڈیٹا پوائینٹس ۔ 49 کلیدی کارکردگی کے اشارے شامل ہیں ۔
اس موقع پر ڈاکٹر لانگر نے متعلقہ ڈی ڈی سیز کو ہدایت دی کہ وہ اے ڈی بی پی پلان کو حتمی شکل دینے اور ضروری سرگرمیوں کیلئے فنڈز کے اجراءکیلئے دو دن کے اندر نظر ثانی شدہ منصوبے پیش کریں ۔
تمام اضلاع سے متعلقہ ڈی ڈی سیز کے دستخط شدہ بینچ مارک سرٹیفکیٹ کے ضمیمہ کو دوبارہ جمع کرنے کے ساتھ ساتھ ڈیش بورڈ پر آنے والے مہینوں کے ڈیٹا کو اپ لوڈ کرنے کو بھی کہا گیا تھا ۔
میٹنگ کے دوران ڈی ڈی سیز نے بھی اپنی تجاویز پیش کیں ۔





