بدھ, دسمبر ۱۷, ۲۰۲۵
9.6 C
Srinagar

عادل الطاف: کھیلو انڈیا یوتھ گیمز میں سائیکلنگ میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والا کشمیری نوجوان

سری نگر،14 جون: بھارت کی جرسی پہن کر اولمپکس میں شرکت کرکے ملک کی نمائندگی کرنا میرا بہت بڑا خواب ہے۔

یہ باتیں عادل الطاف کی ہیں جنہوں ہریانہ کے پنچکولہ میں حال ہی میں منعقدہ کھیلو انڈیا یوتھ گیمز میں جموں و کشمیر کے لئے پہلا سائیکلنگ گولڈ میڈل حاصل کیا۔
جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے عادل الطاف کو اس بائز70 کلو میٹر روڈ ریس میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے ایک تاریخ رقم کرنے پر مبارکبادی پیش کی ہے۔
عادل الطاف نے یو این آئی کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی جرسی پہن کر اولمپکس میں ملک کی نمائندگی کرنا میرا خواب ہے۔
انہوں نے کہا: ’میں یہ میڈل اپنے والدین، والدہ، والد، اسکول اور سٹیٹ بینک آف انڈیا جو میرا سپانسر ہے، کے نام وقف کرتا ہوں جنہوں نے میری ہر مرحلے پر حوصلہ افزائی کی‘۔
سری نگر کے لال بازار علاقے کے رہنے والے موصوف کھلاڑی کا تعلق اقتصادی لحاظ سے ایک کمزور خاندان سے ہے اور ان کے والد شاہ الطاف حسین جو پیشے سے ایک ٹیلر ماسٹر ہیں، مشکل مالی حالات کے باوصف اپنے بیٹے کے شوق کو پورا کرنے کے لئے تمام تر سہولیات بہم پہنچانے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑتے ہیں۔
عادل کا کہنا ہے کہ میں نے سال2018 سے سائیکلنگ شروع کی جب میں کشمیر ہاروڈ اسکول میں بارہویں جماعت میں زیر تعلیم تھا اور اس وقت میری عمر 18 برس کی تھی۔
انہوں نے کہا: ’مجھے بچپن سے ہی سائیکلنگ کا شوق جنون کی حد تک تھا اور جب میرے اسکول نے دس کلو میٹر سائیکل ریس کا انعقاد کیا تو میں نے تیسری پوزیشن حاصل کرکے کانسی کا تمغہ حاصل کیا‘۔
ان کا کہنا تھا: ’میں نے یہ تمغہ بھائی کے معمولی سائیکل کو استعمال کرکے حاصل کیا اس سے میری کافی حوصلہ افزائی ہوئی اور اس مقابلے میں جس کھلاڑی نے سونے کا میڈل حاصل کیا اس نے ایک کیمپ میں تربیت حاصل کی تھی جس کے بارے میں مجھے بعد میں معلوم ہوا‘۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img