سرینگر :وایس چانسلر سکاسٹ جموں پروفیسر جے پی شرما نے آج یہاں راج بھون میں لفٹینٹ گورنر منوج سنہا سے ملاقات کی ۔
وی سی نے لفٹینٹ گورنر کو یونیورسٹی میں جاری مختلف آو¿ٹ ریچ سرگرمیوں اور تحقیقی پروگراموں کے علاوہ علمی اور انتظامی اہمیت کے دیگر مسائل سے آگاہ کیا ۔
انہوں نے یونیورسٹی کے آئندہ کانووکیشن کے حوالے سے بھی لفٹینٹ گورنر سے بات چیت کی ۔
لفٹینٹ گورنر نے وی سی سے کہا کہ وہ جدید زرعی ٹیکنالوجی کی حوصلہ افزائی پر خصوصی زور دیں ، اس کے علاوہ تعلیمی اور تحقیقی پروگراموں میں عمدگی کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ حالیہ پیش رفت پر خصوصی توجہ دی جائے تا کہ یونیورسٹی کے مجموعی کام کاج میں معیار کی بہتری لائی جا سکے ۔
بعد ازاں سابق قانون ساز وکرم ادتیہ سنگھ نے بھی لفٹینٹ گورنر سے ملاقات کی اور یو ٹی میں سیاحت اور صنعتی شعبے کیلئے نئی راہیں کھولنے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ۔
لفٹینٹ گورنر نے سابق قانون ساز کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے انہیں یقین دلایا کہ ان کے تمام حقیقی خدشات اور مسائل پر ہمدردانہ غور کیا جائے گا ۔
لفٹینٹ گورنر نے کہا کہ یو ٹی حکومت نے جموں و کشمیر کی اقتصادی ترقی کو آگے بڑھاتے ہوئے تمام شعبوں میں بے مثال مواقعوں کو کھولنے کیلئے مختلف اقدامات اٹھائے ہیں ۔





