جمعرات, دسمبر ۱۸, ۲۰۲۵
7.6 C
Srinagar

جے جے ایم کو ’ پانی کے تہوار ‘ کے طور پر منائیں ۔ چیف سیکرٹری

سرینگر :چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے آج کہا کہ جل جیون مشن ( جے جے ایم ) کو یو ٹی بھر میں ’ پانی کے تہوار ‘ کے طور پر منایا جانا چاہئیے ۔ ان باتوں کا اظہار انہوں نے متعلقہ محکمے کی جانب سے اس کے تحت ہونے والی تازہ ترین پیش رفت کا جائیزہ لینے کے دوران کیا ۔
میٹنگ میں جل شکتی محکمہ کے پرنسپل سیکرٹری اشوک کمار پرمار ، سی ای او جے جے ایم ڈاکٹر سید عابد رشید شاہ ، دونوں ڈویژنوں کے چیف انجینئرز اور محکمہ کے دیگر افسران نے شرکت کی ۔
چیف سیکرٹری نے افسران پر زور دیا کہ وہ اس مشن کو یو ٹی کے ہر گاو¿ں تک لے جائیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ اس مشن کے اختتام پر ہر گھر کو نل کنکشن ملے ۔ انہوں نے انہیں مشورہ دیا کہ وہ ہر پروجیکٹ کے زیادہ سے زیادہ قابل عمل ہونے کیلئے پانی کے بہترین ذرایع تلاش کرنے کیلئے گاو¿ں والوں کی تاریخی دانش سے فائدہ اٹھائیں ۔ انہوں نے ان سے کہا کہ وہ کاموں کی انجام دہی میں شفافیت کو یقینی بنانے کیلئے عوام اور پانی برادریوں سے رائے لیں ۔
ڈاکٹر مہتا نے ان پر زور دیا کہ وہ افرادی قوت کو موثر طریقے سے استعمال کریں اور مناسب منصوبہ بندی ، نگرانی اور پروجیکٹوں کی بروقت تکمیل کیلئے مطلوبہ عملہ کی خدمات حاصل کریں ۔ انہوں نے متعلقہ فیلڈ سٹاف کے مطابق منصوبوں کی نقشہ سازی کی ضرورت پر زور دیا تا کہ ان میں کام کی ملکیت کا احساس پیدا ہو ۔
چیف سیکرٹری نے دونوں چیف انجینئرز کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ ہر گھر کو پینے کا پانی فراہم کرنے کی تاریخ رقم کرنے کیلئے تخلیقی منصوبہ بندی کریں ۔ انہوں نے کہا کہ جل جیون مشن 2022-23 تاریخ میں ایک قابلِ ذکر دور کے طور پر سامنے آنا چاہئیے ۔ چیف سیکرٹری کو بتایا گیا کہ مشن کے تحت مکمل ہونے والے 3267 کاموں میں سے 3253 کا ٹینڈر ہو چکا ہے ۔ مزید کہا گیا کہ 1654 کاموں کے ٹینڈر کھولے گئے ہیں اور متعلقہ ضلع جل جیون مشن کے ذریعے پہلے ہی تجویز کردہ 174 کاموں کی الاٹمنٹ کی گئی ہے ۔
یہاں یہ بتانا لازمی ہے کہ یہ مشن حکومت ہند کی طرف سے شروع کیا گیا ہے جس کا مقصد ہر گھر میں نل کے پانی کا فعال کنکشن فراہم کرنا ہے ۔ جے اینڈ کے یو ٹی میں 10000 کروڑ روپے سے زیادہ کی مختص رقم کے ساتھ اس مشن کے تحت 10 لاکھ سے زیادہ گھرانوں کو نل کے پانی کے کنکشن فراہم کئے جانے ہیں ۔
مزید یہ کہ جموں و کشمیر نے دیہی علاقوں میں اسکولوں ، آنگن واڑی مراکز ، صحت کے مراکز جیسے اداروں کی صد فیصد کوریج حاصل کی ہے اور اس قابلِ ذکر کارنامے کیلئے حکومت ہند سے تعریف حاصل کی ہے ۔

Popular Categories

spot_imgspot_img