جمعرات, دسمبر ۱۸, ۲۰۲۵
10.6 C
Srinagar

خدمت کرنی چاہیے

سب لوگ ان باتوں سے باخبر ہے کہ یہ دنیا ایک نہ ایک دن چھوڑنی ہے۔ یہاں موجود رشتوں اور تعلقات کی زنجیروں کوتوڑنا ہے ۔

غالباً ان ہی باتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے شاعر نے کہا تھا ”آگاہ اپنی موت سے کوئی بشر نہیں ۔سامان سو برس کا پل کی خبر نہیں “ لوگ بھول جاتے ہیں ،جینا ،مرنابھول جاتے ہیں ،رشتے ناتوں کے اصول بھول جاتے ہیں اور فضول میں ایک دوسرے کےخلاف لڑتے جھگڑتے ہیں ۔

مال وجائیداد کی لالچ میں گم ہو کر ہم ہم ہیں اور تم تم ہو کی باتیں ہر انسان کرتا ہے۔ لیکن جب اچانک موت آجاتی ہے تو آس پاس کے سب دوست واحباب ،ہمسایہ اور تعلق دار چند منٹوں کیلئے ویولا کرتے ہیں اور آنسوﺅں بہا دیتے ہیں ،مرنے والے کی خامیاں اور خوبیاں بیان کردیتے ہیں لیکن جوں ہی انسان کو منوں مٹی کے نیچے دفن کیا جاتا ہے یا جلایا جاتا ہے تو سب لوگ بھول جاتے ہیں اور پھر سے وہ اصول اپنانے لگتے ہیں اور انسان اور انسانیت کےخلاف ہوتے ہیں ۔

بہتر انسان وہی ہے جو ہمیشہ موت کو یاد رکھے گا اور ہر وقت اس موت کے خوف سے بے خوف ہو کر دنیا میں رہ رہے لوگوں کی خدمت کرے گا کیونکہ یہی زندگی کا حقیقی مطلب ہے ۔

لہٰذا ہمیں خو د کو بدلنا ہو گا ۔

Popular Categories

spot_imgspot_img