جمعرات, دسمبر ۱۸, ۲۰۲۵
8.1 C
Srinagar

اننت ناگ تصادم : ایک فوجی اور ایک عام شہری زخمی،آپریشن ہنوز جاری

سری نگر،03 جون : جنوبی ضلع اننت ناگ کے ریشی پورہ کپرن گاوں میں سیکورٹی فورسزاور ملی ٹینٹوں کے مابین جاری تصادم میں ایک فوجی اور ایک عام شہری زخمی ہوئے جنہیں علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ جنوبی ضلع اننت ناگ کے ریشی پورہ کپرن میں ملی ٹینٹوں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہونے کے بعد سیکورٹی فورسز نے جمعے کی سہ پہر جوں ہی علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا تو اسی اثنا میں وہاں پر موجود ملی ٹینٹوں نے فورسز پر اندھا دھند فائرنگ شروع کی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملی ٹینٹوں کی ابتدائی فائرنگ میں ایک فوجی اور ایک عام شہری گولی لگنے سے زخمی ہوئے جنہیں علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا۔
دفاعی ذرائع نے بتایا کہ علاقے میں شدید گولیوں کا تبادلہ جاری ہے ۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img