بدھ, دسمبر ۱۷, ۲۰۲۵
12.9 C
Srinagar

ایس ایم سی کارکنوں کیلئے گولڈن کارڈ کے اندراز کیلئے خصوصی واک ان ڈرائیو کا اہتمام کیا گیا تمام صفائی کارکنوں کی رجسٹریشن کو یقینی بنایا جائے ۔ کمشنر ایس ایم سی

سرینگر : سرینگر میونسپل کارپوریشن ( ایس ایم سی ) کمشنر اطہر عامر خان نے آج ایس ایم سی آفس کرن نگر میں ایس ایم سی صفائی کارکنوں /افسران کیلئے آیوشمان بھارت پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا ( اے بی ۔ پی ایم جے اے وائی ) صحت اسکیم کیلئے ایک خصوصی واک ان رجسٹریشن مہم کا افتتاح کیا ۔
اس موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر آیوشمان بھارت ، آیوشی سودن ، اسٹیٹ نوڈل آفیسر ( ایس ایچ اے ) صنم منصور اور دیگر افسران بھی موجود تھے ۔
رجسٹریشن مہم کا انعقاد اسٹیٹ ہیلتھ ایجنسی ( ایس ایچ اے ) کے ذریعے ایس ایم سی کے تعاون سے کیا جا رہا ہے اور اس کا مقصد ایس ایم سی کے ہر صفائی کارکن کو صحت کی دیکھ بھال کے حفاظتی نیٹ ورک کے تحت لانا ہے ۔ رجسٹریشن مہم یکم جون سے 6 جون تک جاری رہے گی جس کے دوران صفائی کارکن گولڈن کارڈ حاصل کریں گے ۔
کمشنر ایس ایم سی نے مہم کا افتتاح کرتے ہوئے صفائی کے کارکنوں /افسران پر زور دیا کہ وہ آگے آئیں اور کیش لیس ہیلتھ کئیر تک رسائی حاصل کرنے کیلئے گولڈن کارڈ کا فائدہ اٹھائیں ۔
آئی ای سی کی سرگرمیوں کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کمشنر نے متعلقہ افراد کو ہدایت دی کہ وہ کارکنوں میں بڑے پیمانے پر بیداری پیدا کریں تا کہ زیادہ سے زیادہ لوگ صحت سکیم کیلئے رجسٹرڈ ہوں ۔
انہوں نے وارڈ افسران پر بھی زور دیا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ خصوصی مہم کے دوران کوئی بھی صفائی کارکن گولڈن کارڈ کے بغیر نہ رہ جائے ۔
آیوشی سودن نے اس موقع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ مستقبل میں خصوصی مہمات کا انعقاد جاری رکھے گا جب تک کہ ہر شہری اس اسکیم کے تحت نہیں آتا ۔
انہوں نے افسران پر زور دیا کہ وہ صد فیصد ہدف حاصل کرنے کیلئے زیادہ سے زیادہ استفادہ کنندگان کے اندراج کے لئے مشن موڈ پر کام کریں ۔

Popular Categories

spot_imgspot_img