بدھ, دسمبر ۱۷, ۲۰۲۵
14.4 C
Srinagar

کشتواڑ میں سڑک حادثہ، ایک ہلاک، چھ دیگر زخمی

جموں،31 مئی: جموں وکشمیر کے ضلع کشتواڑ کے پاڈر علاقے میں ٹاٹا موبائیل کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک ہلاک اور چھ دیگر زخمی ہوئے ہیںَ

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ منگل کی صبح کشتواڑ کے پاڈر علاقے میں ایک ٹاٹا موبائیل گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر گہری کھائی میں جاگری ۔
انہوں نے بتایا کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی لوگوں اور پولیس نے ریسکیو آپریشن شروع کیا جس دوران زخمیوں کو علاج و معالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم ڈاکٹروں نے ایک شخص کو مردہ قرار دیا۔متوفی کی شناخت منگت رام کے بطور ہوئی ہے۔
حادثے میں زخمی ہونے والے شہریوں کی شناخت راکیش کمار ولد گردھاری لال، وپل کھجوریہ ولد ششی ، بھوشن ، سورج پرکاش ، کرشن لال ،وجے کمار کے بطور کی گئی ہے۔
پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img