بڈگام :مرکزی وزیر مملکت ( آئی سی ) سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت ، ارتھ سائنس ، وزیر اعظم کے دفتر میں وزیر مملکت ، عوامی شکایات اور پینشن کی وزارت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج اومپورہ بڈگام میں بوائیز ہائی اسکول کی حال ہی میں مکمل ہونے والی عمارت کا افتتاح کیا ۔
10 کمروں پر مشتمل ڈبل سٹوری اسکول کی عمارت جو تقریباً 1.11 کروڑ روپے کی لاگت سے تیار ہوئی ہے جس میں لائیبریری اور کامن ہال سمیت دیگر سہولیات شامل ہیں ۔
عملے اور طلباءکے ساتھ بات چیت کے دوران وزیر نے یقین دلایا کہ اسکول کی عمارت کو جدید ترین سہولیات سے آراستہ کیا جائے گا جس میں سمارٹ کلاس رومز اور شمسی توانائی کی سہولت ترجیحی بنیادوں پر ہو گی ۔
بڈگام ضلع کے اپنے دورے کے دوران وزیر نے کانفرنس ہال بڈگام میں کووڈ سے متاثرہ بچوں سے بات چیت بھی کی انہوں نے وبائی امراض کے دوران بری طرح سے متاثرہ افراد میںسکشم اسکیم کے تحت 10 کروڑ روپے کے چیک ، اسکول بیگ ، آیوشمان بھارت ( گولڈن کارڈ ) تقسیم کئے ۔
اس موقع پر بات کرتے ہوئے وزیر نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی حکومت کے 8 سال مکمل ہونے پر مرکز نے بچوں تک پہنچنے کیلئے پی ایم کئیر فار چلڈرن پہل شروع کی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد یہ پیغام دینا ہے کہ ان بچوں جنہوں نے اپنے والدین کو کھو دیا ہے کو یتیم نہ سمجھا جائے ۔
وزیر نے کہا ” وہ ہمارے اپنے بچے ہیں اور بحیثیت معاشرہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم ان کی دیکھ بھال کریں ۔
وزیر نے اسپورٹس اسٹیڈیم بڈگام میں مختلف کھیلوں کے مقابلوں کے انڈر 19 انٹر زونل ضلعی سطح کے فائنل کا بھی مشاہدہ کیا جہاں انہوں نے فاتح اور رنر اپ میں اسپورٹس کٹس اور ٹرافیاں بھی تقسیم کیں ۔
بعد میں وزیر نے مختلف محکموں کی طرف سے لگائے گئے مختلف اسٹالز کا معائینہ کیا اور مستحق استفادہ کنندگان میں ہنر مندی کے سرٹیفکیٹ تقسیم کئے ۔ اس موقع پر انہوں نے مختلف کسانوں میں اتھارٹی لیٹر اور کاشتکاری کا سامان تقسیم کیا ۔
اپنے دورے کے دوران وزیر نے ڈی سی آفس بڈگام میں استفادہ کنندگان میں اسکوٹی ، مصنوعی امداد اور شادی کی امداد کے سرٹیفکیٹ بھی تقسیم کئے ۔
بعد ازاںمختلف وفود بشمول ڈی ڈی سی اور بی ڈی سی کے ارکان ، کونسلرز ، پی آر آئی ، سول سوسائٹی کے ارکان ، تاجروں ، نوجوانوں کے وفود ، سیاسی کارکنوں اور دیگر مختلف وفود نے کانفرنس ہال بڈگام میں وزیر سے ملاقات کی ۔
انہوں نے اپنے مسائل اور مطالبات وزیر کے ساتھ اٹھائے ۔
وزیر نے وفود کو غور سے سُنا اور انہیں یقین دلایا کہ ان کے مسائل پر ہمدردانہ غور کیا جائے گا ۔
اس موقع پر دیگر کے علاوہ چئیر مین ڈی ڈی سی بڈگام نذیر احمد خان ، ڈی سی بڈگام شہباز احمد مرزا ، ایس ایس پی بڈگام طاہر سلیم ، ڈی ڈی سی اور بی ڈی سی ممبران ، صدر میونسپل کونسل بڈگام ، ضلعی اور سیکٹورل افسران موجود تھے ۔





