جمعہ, نومبر ۱۴, ۲۰۲۵
3.1 C
Srinagar

کپوارہ: سادھنہ ٹاپ پر خاتون سمیت تین افراد سے منشیات اور دو آئی ای ڈیز بر آمد، تینوں گرفتار: پولیس

سری نگر، 28 مئی:جموں وکشمیر پولیس نے شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ میں سادھنہ ٹاپ پر ایک خاتون سمیت تین افراد کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے دو آئی ای ڈیز کے علاوہ ہیروؤن جیسا مواد بھی بر آمد کیا۔
ایک پولیس ترجمان نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ کپوارہ پولیس اور فوج کی 7 آر آر کی ایک مشترکہ ٹیم نے جمعے کی شام سادھنہ ٹاپ پر معمول کی چیکنگ کےدوران ایک ایل پی ٹرک کو روکا اور اس کی تلاشی کی۔
انہوں نے کہا کہ تلاشی کے دوران تین افراد جن میں ایک خاتون بھی شامل ہے، کی تحویل سے ہیروؤن جیسے مواد کے سات پاکیٹ جن کا وزن سات کلو ہے اور دو آئی ای ڈیز بر آمد کئے اور ان تینوں کو گرفتار کیا گیا۔
گرفتار شدگان کی شناخت امتیاز احمد ولد حبیب اللہ خان (ٹرک ڈرائیور)، غلام نبی ولد عاشق علی اور شمس بیگم زوجہ ذاکر حسین ساکنان چتر کوٹ ٹنگڈار کے بطور ہوئی ہے۔
بیان میں کہا گیا: ’ابتدائی تحیققات کے دوران معلوم ہوا ہے کہ یہ تینوں ملی ٹنٹ سر گرمیوں کو فروغ دینے کے لئے وادی کے دوسرے حصوں میں منشیات اور آئی ای ڈیز پہنچا رہے تھے‘۔
ترجمان نے کہا کہ اس ضمن میں پولیس اسٹیشن کرناہ میں ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئی ہیں۔

Popular Categories

spot_imgspot_img