ہفتہ, اپریل ۱۱, ۲۰۲۶
15.3 C
Srinagar

رہبر کھیل کے ملازمین کا سری نگر میں احتجاج

سری نگر، 28 مئی: رہبر کھیل کے تحت کام کرنے والوں ملازموں نے ہفتے کے روز ایک بار یہاں پریس کالونی میں جمع ہوکر اپنے مطالبات کو لے کر احتجاج درج کیا۔
احتجاجیوں نے ہاتھوں میں بینرس اٹھا رکھے تھے اور وہ جم کر نعرہ بازی کر رہے تھے۔انہوں نے بیٹھ کر ’ہم ہوں گے کامیاب ہم ہوں گے کامیاب ایک دن‘ نظم بھی پڑھی۔
اس موقع پر ایک احتجاجی نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم سال2009 سے کام کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جس اسکیم کے تحت ہمیں بھرتی کیا گیا اس کے مطابق سات برسوں کے بعد ہماری نوکریاں مستقل ہونی چاہئے۔ان کا کہنا تھا کہ لیکن آج ایک حکمنامہ جاری کیا گیا جس کے مطابق ہمیں ایس ایس آر بی کو سونپا گیا۔
موصوف نے کہا کہ ہم امتحان سے نہیں ڈرتے ہیں لیکن ہم آج نوکریوں کی مستقلی کا انتظار کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں بھی اسی طرح مستقل کیا جانا چاہئے جس طرح باقی رہبر تعلیم یا رہبر زراعت اسکیموں کے تحت کیا جاتا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ حکومت اس حکمنامے کو منسوخ کرے اور ہماری نوکریوں کو مستقل کرے۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img