شری امرناتھ یاترا کے لئے تھری ٹائر سیکورٹی کا بندوبست کیا گیا ہے: آئی جی پی کشمیر

شری امرناتھ یاترا کے لئے تھری ٹائر سیکورٹی کا بندوبست کیا گیا ہے: آئی جی پی کشمیر

سری نگر،25 مئی: کشمیرن زون پولیس کے انسپکٹر جنرل وجے کمار کا کہنا ہے کہ شری امر ناتھ یاترا کے لئے تھری ٹائر سیکورٹی بندوبست کیا گیا ہے اور ڈورن کمیروں اور آر ایف آئی ڈی چپس کا بھی استعمال کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ بارہمولہ انکاؤنٹر میں مارے جانے والے پاکستانی ملی ٹینٹ سری نگر میں بڑی واردات انجام دینے والے تھے۔
موصوف آئی جی پی نے ان باتوں کا اظہار بدھ کو یہاں کریری انکاؤنٹر میں جان بحق ہونے والے پولیس اہلکار کی میت پر پھول مالا چڑھانے کی تقریب کے حاشیے پر نامہ نگاروں کے سوالوں کے جواب دینے کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا: ’ہم یہاں اپنے ساتھی شہید مدثر احمد کو خراج تحسین پیش کرنے آئے ہیں وہ ایک بہادر جوان تھے‘۔
ان کا کہنا تھا: ’بارہمولہ انکاؤنٹر میں مارے جانے والے پاکستانی ملی ٹینٹ جو جیش محمد کے ساتھ وابستہ تھے، کافی عرصے سے سرگرم تھے اور وہ یہاں سے جا کر سری نگر میں ایک بڑی واردات انجام دینے والے تھے‘۔
شری امرناتھ جی یاترا کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں مسٹر کمار نے کہا کہ امرناتھ یاترا پر آنے والے یاتریوں کے لئے تھری ٹائر سیکورٹی بندوبست کیا گیا ہے اور ڈرون کیمرے اور آر ایف آئی ڈی چپس بھی استعمال کئے جائیں گے۔

یو این آئی 

Leave a Reply

Your email address will not be published.