جنوبی کشمیر کے کوکر ناگ علاقے میں آسمانی بجلی گرنے سے قریب ڈھائی سو بھیڑیں ہلاک

جنوبی کشمیر کے کوکر ناگ علاقے میں آسمانی بجلی گرنے سے قریب ڈھائی سو بھیڑیں ہلاک

سری نگر،25 مئی:جنوبی کشمیر کے کوکر ناگ علاقے کے ایک چرا گاہ میں دوران شب آسمانی بجلی گرنے سے کم سے کم ڈھائی سو بھیڑیں ہلاک ہوگئیں۔

ذرائع کے مطابق کوکرناگ کے ہوکر سر علاقے میں ایک چرا گاہ میں پیر اور منگل کی درمیانی شب آسمانی بجلی گرنے سے کم سے کم ڈھائی سو بھیڑیں ہلاک ہوگئیں۔
تاہم انہوں نے کہا کہ اس واقعے میں کسی انسانی جان کو نقصان پہنچنے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
بھیڑوں کے ایک مالک کا کہنا ہے کہ قریب ساڑھے تین سو کے ریوڑ میں سے ڈھائی سو کے قریب بھیڑیں ہلاک ہوئی ہیں جس سے ہمیں کروڑوں روپیوں کا نقصان ہوا ہے۔
بھیڑوں کے اس ریوڑ کے مالکان فیاض احمد بٹ، عبدالرشید، عبدالرحمان، ارشد احمد اور محمد اشرف ساکنان آدی گام اننت ناگ تھے۔
انہوں نے حکام سے اپیل کی کہ وہ انہیں معاوضہ دیں تاکہ ان کے نقصان کی کسی حد تک بھر پائی ہوسکے۔
وسطی ضلع گاندر بل کے ہاکنار گنڈ میں 22 مئی کو اسی نوعیت کا ایک واقعہ پیش آیا تھا جس میں کم سے کم پچاس بھیڑ بکریاں ہلاک ہوئی تھیں۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.