کوئی فرق نہیں پڑ سکتا !

کوئی فرق نہیں پڑ سکتا !

سُنا ہے کہ مرکزی تفتیشی ایجنسی سی بی آئی نے جموں وکشمیر بینک میں ہوئی بے صابطگیوں سے متعلق تحقیقات میں سابق چیئرمین اور جموں وکشمیر کے سابق وزیر خزانہ حسیب درابو کی پوچھ تاچھ شروع کی ہے ۔

اس سے قبل بھی واد ی میں کرکٹ ایسوسی ایشین اور بوپی میں ہوئی بے ضابطگیوں سے متعلق تحقیقات ہوئیںاور بوپی سربراہ کو چند برسوںکیلئے جیل بھی بھیج دیا گیا ۔

سوال تحقیقات کا نہیں! بلکہ سوال کارروائی کا ہے ۔اگر دیکھا جائے تو آج تک جتنی بھی تحقیقات سیاستدانوں اور بیوروکریٹوں سے متعلق ہوئی ہیں، اُنکا پھر کہیں نام ونشان نہیں دکھا۔ بلکہ یہ صرف دباﺅ کیلئے بطور ہتھیار استعمال کیا جا رہا ہے ۔

اگر جموں وکشمیر میں دیکھا جائے آج تک کسی ایک بیوروکریٹ ،سیاستدان یا حوالہ معاملہ انجام دینے والے کی جائیداد ضبط نہیں ہوئی نہ ہی کسی بڑے لیڈر کو جیل میں ڈال دیا گیا ۔

کس کو معلوم نہیں کہ جموں وکشمیر میں لوگوں نے اربو ں روپے ہڑپ کئے پھر بھی وہ عیش کر رہے ہیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.