جمعہ, جولائی ۱۱, ۲۰۲۵
28.3 C
Srinagar

رام بن:منہدم ٹنل کے ملبے سے 10مزدوروں کی لاشیں برآمد

جموں، 21 مئی: سری نگر جموں شاہراہ پر خونی نالہ کے نزدیک ٹنل منہدم ہونے کے نتیجے میں ملبے کے نیچے دفن دس مزدوروں کی لاشیں باز یاب کی گئی ہے۔

ہفتے کی صبح ریسکیو ٹیم نے امدادی کارروائی شروع کی اور سورج غروب ہونے تک نو لاشیں برآمد کیں جبکہ جمعے کے روز ایک شخص کی لاش باز یاب کی گئی اور کل ملا کر ابتک دس لاشیں برآمد کی گئی ہے۔
ڈپٹی کمشنر رام بن مسرت السلام نے ایک ٹویٹ کے ذریعے بتایا کہ ملبے کے نیچے کل ملا کر دس لاشیں برآمد کی گئی ہیں۔انہوں نے کہاکہ اس سلسلے میں ایک کیس درج کرکے معاملے کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کے احکامات صاد رکئے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق ابھی بھی تلاشی آپریشن جاری ہے ۔واضح رہے کہ گزشتہ روز رام بن میں زیر تعمیر ٹنل ڈہہ جانے سے وہاں کام میں مصروف 14مزدور زندہ دفن ہو گئے ۔ ابتدائی آپریشن کے دوران ایک مزدور کی لاش برآمد کی گئی جبکہ چار کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img