امیت نے سرینگر پریس وزٹ کے دوران اختراع پر زور دیا

امیت نے سرینگر پریس وزٹ کے دوران اختراع پر زور دیا

سرینگر :سیکرٹری انتظامی اصلاحات ، معائینہ اور تربیت امیت شرما نے آج محکمہ کا چارج سنبھالنے کے بعد سرینگر کے سیمپورہ میں واقع پریس کمپلیکس کا معائینہ کیا ۔ سیکرٹری کے ہمراہ ان کی ٹیم سید مرید حسین شاہ ایڈیشنل سیکرٹری ، عادل بشیر انڈر سیکرٹری ، جنرل منیجر سرینگر پریس اعجاز آخون ، گرجیت اور ندیم پر مشتمل تھی ۔
سیکرٹری نے پریس کمپلیکس کا ایک وسیع دورہ کیا اور اس کے مختلف حصوں کا دورہ کیا جہاں پر کام زور و شور سے جاری تھا ۔ انہوں نے ان حصوں میں کام کرنے والے پریس کے ملازمین کے ساتھ بات چیت کی تا کہ ان کی خیریت ، فلاح و بہبود کے اقدامات کے بارے میں جان سکیں اور اس کے ساتھ ہی انہوں نے جی ایم پریس سرینگر کو ہدایت دی کہ وی کمپلیکس کے اندر آگ کی حفاظت /سیکورٹی اور خاص طور پر غسل خانوں اور بیت الخلاءمیں مکمل حفظان صحت کے حالات کی دیکھ بھال کے لحاظ سے مکمل حفاظت کو یقینی بنائیں ۔
امیت شرما نے گورنمنٹ پریس کمپلیکس کے اندر نئی افتتاحی عمارت کا ایک چکر بھی لگایا اور جی ایم سرینگر کو مشورہ دیا کہ وہ اس کے مناسب استعمال کیلئے ایک ورکنگ پلان تجویز کریں جو فی الحال صرف اسٹوریج اور کلریکل ہال کے کام کے مقاصد کیلئے استعمال ہو رہا ہے ۔
سیکرٹری نے پریس ملازمین کے مختلف مسائل جیسے سروس سے متعلق معاملات ، عملے کی کمی وغیرہ کو بھی غور سے سُنا جس میں انہوں نے اپنے ساتھیوں کو نوٹس لینے اور کم سے کم وقت میں ان کا ازالہ کرنے کی ہدایات دیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.