جمعہ, جولائی ۱۱, ۲۰۲۵
23.7 C
Srinagar

اشوک پرمار نے شاہ پور کنڈی ڈیم پراجیکٹ سائٹ کا دورہ کیا ، کاموں میں تیزی لانے کی ہدایت

کٹھوعہ :جل شکتی محکمہ کے پرنسپل سیکرٹری اشوک کمار پرمار نے اپنے ہم منصب کے ساتھ پنجاب حکومت کے پرنسپل سیکرٹری آبی وسائل کے محکمے کرشن کمار کے ساتھ مشترکہ طور پر باوقار شاہ پور کنڈی ڈیم پروجیکٹ کی پیش رفت کا معائینہ اور جائیزہ لیا اور ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی ۔
ڈویژنل کمشنر جموں رمیش کمار ، ڈپٹی کمشنر کٹھوعہ راہول پانڈے ، ڈپٹی کمشنر سانبہ انورادھا گپتا ، اے ڈی سی کٹھوعہ اتل گپتا ، اے سی آر کٹھوعہ سندیپ سیونترا اور دونوں اطراف کے دیگر متعلقہ افسران بھی اس موقع پر موجود تھے ۔
دونوں اطراف کے پرنسپل سیکریٹریوں نے ماہانہ بنیادوں پر پروجیکٹ کی پیش رفت کا جائیزہ لینے اور اس کی نگرانی کرنے پر اتفاق کیا تا کہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ پراجیکٹ کی تکمیل کی جانب تیزی سے کام کیا جائے ۔
میٹنگ کے دوران پرنسپل سیکرٹری کو ڈپٹی کمشنر کٹھوعہ نے بتایا کہ درختوں کی کٹائی ، ڈھانچے کو ہٹانے اور یوٹیلیٹی شفٹنگ کا کام زوروں پر ہے جو دو دن کے اندر مکمل کر لیا جائے گا ۔ انہوں نے یقین دلایا کہ تعمیراتی سرگرمیوں کی وجہ سے کوئی رکاوٹ نہیں آئے گی اور کاموں کو ایک ساتھ انجام دیا جا سکتا ہے ۔ پرنسپل سیکرٹری نے بسنت پور سائیڈ سے سنگم پوائینٹ پر سیکورٹی چیک کا انتظام رکھنے کی بھی ہدایت دی ۔ اس کے علاوہ میٹنگ کے دوران عملے کی کمی کے معاملے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جس کے جواب میں دونوں فریقین نے مطلوبہ افرادی قوت تعینات کرنے پر اتفاق کیا ۔
پرنسپل سیکرٹری نے چیف انجینئر پی ڈبلیو ڈی کو ہدایت دی کہ نورا پُل کی تعمیر کے کام کو تیز کریں جو کہ لکھن پور ۔ بسوہلی روڈ پر آتا ہے اور اسے جولائی 2023 سے پہلے مکمل کیا جائے ۔

Popular Categories

spot_imgspot_img