جمعہ, جولائی ۱۱, ۲۰۲۵
28.3 C
Srinagar

ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے محکمہ زراعت کی جائیزہ میٹنگ کی صدارت کی کسانوں کی آمدنی میں اضافہ ہماری اولین ترجیح

سرینگر :زراعت کی پیداوار اور کسانوں کی بہبود کے محکمے ( اے پی اینڈ ایف ڈبلیو ڈی ) کے ایڈیشنل چیف سیکرٹری ( اے سی ایس ) اتل ڈولو نے آج ایگریکلچر کمپلیکس لال منڈی سرینگر میں زرعی شعبے کی تفصیلی جائیزہ میٹنگ کی صدارت کی جس میں صوبہ میں مرکزی اسپانسر شدہ مختلف سکیموں اور دیگر اہم پروگراموں پر پیش رفت کا جائیزہ لیا گیا ۔
اے سی ایس نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہماری اولین فکر کسانوں کی آمدنی میں اضافہ کرنا ہے ۔ انہوں نے افسران سے کہا کہ وہ ایسے امکانات تلاش کریں جس سے فارم چلانے والے خاندانوں کی آمدنی میں اضافہ ہو ۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ہماری توجہ کا مرکز خریف سیزن ہے اور اس کیلئے انہوں نے افسران پر زور دیا کہ وہ ضلعی انتظامیہ
بالخصوص محکمہ آبپاشی کے ساتھ مل کر کام کریں تا کہ کسانوں کے مسائل کو بروقت حل کیا جا سکے ۔
مسٹرڈولو نے کہا کہ 7.5 لاکھ چھوٹے اور معمولی فارم آپریٹنگ خاندانوں کی آمدنی کو بڑھانے کیلئے مرکزی اسپانسر شدہ اسکیموں کا موثر انداز میں نفاذ ایک اہم کردار ادا کر سکتا ہے ۔ انہوں نے فنڈ کے بروقت استعمال کی اہمیت کو نشان زد کیا اور افسران سے کہا کہ وہ سٹریم لائن فنڈ کے استعمال کو یقینی بنائیں ۔
اے سی ایس نے افسروں سے کہا کہ وہ مختلف مرکزی اسپانسر شدہ اسکیموں کے تحت پروجیکٹوں کی نشاندہی کریں تا کہ کسان برادری کے وسیع تر مفاد میں ان پر تبادلہ خیال کیا جا سکے ۔
مسٹر ڈولو نے زرعی یونیورسٹی اور شعبہ کے درمیان ہم آہنگی کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور کہا کہ تحقیق کسانوں کی امنگوں کے مطابق ہونی چاہئیے ۔ انہوں نے کہا کہ جی آئی ٹیگنگ کیلئے جن پروجیکٹوں کی نشاندہی کی گئی ہے وہ مقررہ وقت میں مکمل ہونے چاہئیں ۔
میٹنگ کے دوران ڈائریکٹر زراعت کشمیر چودھری محمد اقبال نے ایک تفصیلی پاور پوائینٹ پرذنٹیشن دی اور ڈویژن بھر میں مختلف مرکزی اسپانسرڈ اسکیموں کے کامیاب نفاذ کے بارے میں بتایا ۔
قبل ازیں اے سی ایس نے مختلف زرعی اسکیموں اور تنصیبات کا دورہ کیا ۔ بعد ازاں اتل ڈولو نے پلوامہ ضلع کے بانگنڈ ، وانپورہ آرگینک ویجیٹیبل کلسٹرس کا دورہ کیا اور آرگینک سبزیوں کے کاشتکاروں سے بات چیت کی ۔

Popular Categories

spot_imgspot_img