محکمہ زراعت کشمیر نے شہد کی مکھیوں کا عالمی دن منایا

محکمہ زراعت کشمیر نے شہد کی مکھیوں کا عالمی دن منایا

سرینگر :محکمہ زراعت کشمیر نے آج ” شہد کی مکھیوں کا عالمی دن “ منایا ۔ اس سلسلے میں محکمہ کی جانب سے جموں و کشمیر بھر میں تقریبات کا انعقاد کیا گیا اور ایگریکلچر کمپلیکس لال منڈی سرینگر میں ڈویژنل سطح کا ایک بڑا پروگرام منعقد ہوا ۔
تقریبات کا آغاز ایڈیشنل چیف سیکرٹری اے پی اینڈ ایف ڈبلیو ڈی اتل ڈولو کے ورچول پیغام سے ہوا ۔ انہوں نے شہد کی مکھیوں کے پالنے والوں ، مچھلیوں کے ماہرین ، تکنیکی ماہرین اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کی محنت کو سراہا جو اس شعبے کی ترقی کیلئے مسلسل کوشاں ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ یہ خطہ ایک متحرک زرعی کاٹیج انڈسٹری کے طور پر شہد کی مکھیوں کے پالنے کی ترقی اور کاشتکار برادری کی مالی تحفظ کیلئے اضافی آمدنی کے ذرایع فراہم کرنے کی بڑی گنجائش فراہم کرتا ہے ۔
ٹیکنیکل سیشن کے دوران ڈائریکٹر ایگریکلچر کشمیر چوہدری محمد اقبال جو کہ نیشنل بی کیپنگ ہنی مشن ( این بی ایچ ایم ) جموں و کشمیر کیلئے نوڈل آفیسربھی ہیں، نے کہا کہ اس پروگرام کا مقصد خطے میں شہد کی مکھیوں کو پالنے کو فروغ دینا اور مقبول بنانا ہے ۔ واضح رہے کہ اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 20 مئی کو شہد کی مکھیوں کا عالمی دن قرار دیا تھا تا کہ لوگوں اور کرہ ارض کو صحت مند رکھنے میں شہد کی مکھیوں کے اہم کردار کے بارے میں آگاہی پیدا کی جا سکے ۔
تقریب کے دوران پروڈکشن ٹیکنالوجی ، تحقیق ، سائنسی مکھیوں کی حفاظت ، مارکیٹنگ کے چیلنجز اور حل کے بارے میں تکنیکی سیشنز بھی منعقد ہوئے ۔
تقریب کے دوران مکھیوں کے پالنے والوں ، پروسیسرز اور سیکٹر کے دیگر اسٹیک ہولڈرز کی جانب سے متعدد اسٹالز لگائے گئے ۔
بڑی تعداد میں شہد کی مکھیوں کے پالنے والوں ، پروسیسرز ، سیکٹر کے دیگر اسٹیک ہولڈرز ، جوائینٹ ڈائریکٹر زراعت ایکسٹینسن ایم سید پیر ، جوائینٹ ڈائریکٹر مارکیٹنگ ایم قاسم غنی ، جوائینٹ ڈائریکٹر ایپی کلچر اینڈ مشروم تبسم ناز ، جوائینٹ ڈائریکٹر فارمز اقبال سنگھ ، ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ ایم یونس چودھری کے علاوہ محکمہ کے دیگر سینئر افسران نے بھی اس تقریب میں شرکت کی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.