مرکزی وزیر زراعت نے کے وِی کے بانڈی پورہ کی شہد جانچ لیبارٹری کا عملی طور پر اِفتتاح کیا

مرکزی وزیر زراعت نے کے وِی کے بانڈی پورہ کی شہد جانچ لیبارٹری کا عملی طور پر اِفتتاح کیا

بانڈی پورہ:مرکزی وزیر زراعت و بہبودی کساناں نریندر سنگھ تومرنے آج ہنی ٹیسٹنگ اینڈ بی ہائیو پروڈکٹس ٹیسٹنگ لیبارٹری کا عملی طور پراِفتتاح کیا اور کے وِی کے بانڈی پورہ کو نیشنل بی بورڈ ( این بی بی )نے نیشنل بی کیپنگ اینڈ ہنی مشن ( این بی ایچ ایم ) سکیم کے تحت مالی مددفراہم کی۔
تقریب میں ڈائریکٹر ایکسٹینشن سکاسٹ کشمیر پروفیسر دِل محمد مخدومی ، ڈائریکٹر فائنانس سکاسٹ کشمیر بشیر احمد حاجی ، ہیڈ ڈویژن آف انیٹو لوجی سکاسٹ کشمیر ڈاکٹر ایم اے پرے ، پرنسپل انوسٹی گیٹر این بی ایچ ایم پروجیکٹ بانڈی پورہ ( اِنچار ج پولینیشن سینٹر سکاسٹ کشمیر) ڈاکٹر پروینہ بانواور ڈپٹی ڈائریکٹر ٹریننگ سکاسٹ کشمیر ڈاکٹر فرحناز نے شرکت کی۔
مرکزی وزیر موصوف نے اِفتتاحی تقریب کے دوران گاندربل کے ولیوار سے تعلق رکھنے والے ایک ترقی پسند مگس پالن امتیاز احمد قریشی کے ساتھ عملی طور پر بات چیت کی جو کے وِی کے بانڈی پورہ میں موجود تھے۔
مگس پالن امتیاز احمد نے وزیر موصوف کو مگس بانی میں حاصل کی گئی کامیابیوں کے بارے میں بتایا جس سے نہ صر ف ان کے کنبے کے لئے روزی روٹی پیدا ہورہی ہے بلکہ یہ بے روزگار نوجوانوں کے لئے نئے کاروبار کی علامت بن کر اُبھری ہے۔اِس پروگرام میں بانڈی پورہ ضلع کے زائد اَز 100 مگس پالنے والے ، کسانوں اور دیگر شراکت داروں نے شرکت کی۔
یہ پروگرام 20 مئی کو منائے جانے والے شہد کی مکھیوں کے عالمی دِن کی مناسبت سے منعقد کیا گیا تھا ۔ ایک آفیسر نے کہا کہ اِس دِن کا مقصد اِس سیارے پر ماحولیاتی نظام اور زندگی کی بقاءکے لئے شہد کی مکھیوں اور دیگر مقامی مکھیوں کے کردار کو تسلیم کرنا ہے ۔
ڈائریکٹر ایکسٹینشن کے علاوہ کے وی کے بانڈی پوری کے سائنسدان جن میں ڈاکٹر طارق سلطان ، ڈاکٹر ہلال احمد ملک ، ڈاکٹر طاہر سلیم ، ڈاکٹر نذیر احمد میر اور ایم ایس ترنبو شامل ہیں نے شرکا سے تبادلہ خیال کیااوراُنہوں شہد کی سائنسی پیداوار کے بارے میں اَپنی قیمتی تجاویز دیں۔
ڈائریکٹر ایکسٹینشن سکاسٹ کشمیر پروفیسر دِل محمد مخدومی نے شہد کی مکھیوں کے پالنے والوں کے فائدے کے لئے شہد کی ٹیسٹنگ لیبارٹری کے کردار پر زو ردیا تاکہ وہ اَپنی پیداوار کو قومی اور عالمی سطح پر اَچھی قیمتوں پر مارکیٹ کرسکیں۔
پرنسپل انوسٹی گیٹر این بی ایچ ایم پروجیکٹ بانڈی پورہ ڈاکٹر پروینہ بانونے شہد کی مکھیوں کی پولی نیشن ، شہد کی پیداوار اور شہد کی مکھیوں سے فراہم کردہ دیگر ماحولیاتی نظام کی خدمات میںشہد کی مکھیوں کو پالنے والوں، دیہی لوگوں اور بیروزگار نوجوانوں کی مگس بانی یونٹوں کے قیام سے روزگار پیدا کرنے اور ان کی آمدنی میں اضافہ کرنے پر زور دیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.