سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ٹریفک پولیس ہیڈ کوارٹر سری نگر کی بالائی منزل میں بدھ کی علی الصبح قریب ساڑھے چار بجے آگ نمودار ہوگئی۔
انہوں نے کہا کہ آگ کی اس واردات میں ہیڈ کوارٹر کی بالائی منزل کو جزوی نقصان پہنچا اور وہاں موجود ٹریفک کنٹرول روم کا ساز و سامان رکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگیا۔
ان کا کہنا تھا کہ آگ لگنے کی وجہ فی الوقت معلوم نہیں ہوسکی ہے۔
دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہیں۔
یو این آئی





