کشمیر: موسمی صورتحال مسلسل دگرگوں، مزید بارشوں کا امکان

کشمیر: موسمی صورتحال مسلسل دگرگوں، مزید بارشوں کا امکان
سری نگر،18مئی: وادی کشمیر میں دگرگوں موسمی صورتحال کے بیچ محکمہ موسمیات نے اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔

متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان کا کہنا ہے کہ وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارشیں متوقع ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وادی میں 20 سے22 مئ تک بھی ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشیں ہونے کا امکان ہے۔
دریں اثنا سہہ پہر کے بعد وادی میں بارشیں ہونے اور تیز ہوائیں چلنے کے بیچ شبانہ درجہ حرارت میں بھی گراوٹ درج ہوئی ہے۔
گرمائی دارلحکومت سری نگر میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 1.8 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت11.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب کے درجہ حرارت سے 1.1 ڈگری سینٹی گریڈ کم درج ہوا ہے۔
وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران10.6 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت3.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب کے درجہ حرارت سے 3.4 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا ہے۔
وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 4.7 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت5.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے0.1 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا ہے۔
سرحدی ضلع کپوارہ میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران0.3 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت9.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب کے درجہ حرارت سے 0.8 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا ہے۔
گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران2.2 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 9.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گا جو گذشتہ شب کے درجہ حرارت سے0.3 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا ہے۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.