بدھ, دسمبر ۱۷, ۲۰۲۵
12.9 C
Srinagar

ٹرانسپورٹ کمشنر کا ڈوڈہ میں انٹگریٹیڈ انسٹی ٹیوٹ آف ڈرائیونگ کم ٹریننگ،
ٹیسٹنگ اور ریسرچ کی مجوزہ سائٹ کا دورہ
ڈوڈہ:ٹرانسپورٹ کمشنر جموںوکشمیر بھوپندر کمار نے ڈوڈہ میں انٹگریٹیڈ انسٹی ٹیوٹ آف ڈرائیونگ ٹریننگ، ریسرچ، انسپکشن اور سرٹیفیکیشن سینٹر کے لئے مجوزہ جگہ کا دورہ کیا۔
حالیہ برسوں کے اعداد و شمار میں ضلع میں سڑک حادثات میں اضافہ ہوا ہے اس لئے حکومت نے مسافروں اور درخواست دہندگان کے لئے ڈرائیونگ اور ٹریفک قوانین کے بارے میں جاننے کے لئے جدید ترین سہولیات کی منظوری دی ہے۔ اس کے علاو معائینہ کی سہولیات پیدا کی ہے۔ سرٹیفیکیشن سینٹر موٹر وہیکل ایکٹ کے تحت کمرشل گاڑیوں کو روڈ قابل فٹنس سر ٹیفکیٹ جاری کرے گا۔
ایسے صرف دو ا،دارے ایک جموں میں اور دوسرا سری نگر میں زیر تعمیر ہیں ۔جموںوکشمیر یوٹی میں ا،س قسم کا یہ تیسرا اِنسٹی چیوٹ ہوگا۔
بتایا گیا کہ وادی چناب میں اس طرح کی سہولیت تیار کرنے کے بعد جو درخواست دہندگان ذاتی یا کمرشل گاڑیان چلانے کے لئے ڈرائیونگ سیکھنے کے خواہشمند ہوں گے ، انہیں سائنسی طریقے سے ڈرائیونگ کی پیشہ ورانہ تربیت دی جائے گی۔تاکہ اِنسانی جانوں کو بچانے کے لئے سڑکوں پر تربیت یافتہ ذہن رکھنے والے اَفراد روڈ سفیٹی کو فروغ دیا جاسکے ۔ معائینے اور سرٹیفکیشن سینٹر سینٹر جدید طریقوں سے فٹنس ٹیسٹ کے اِنعقاد کے بعد فٹنس سر ٹیفکیٹ جاری کرنے کے لئے کمر شل گاڑیوں کے معائینہ کے لئے کار آمد ثابت ہوں گے۔یہ سہولیات ضلع میں مذکورہ انسٹی چیوٹ کو تیار کرنے کی تجویز کردہ تقریباً 120 کنال اراضی پر تیار کی جائیں گی۔
ٹرانسپورٹ کمشنر نے پی ڈبلیو ڈی اِنجینئر ان اور اے آر ٹی او ڈوڈہ کو مزید ہدایت دی کہ وہ زیر تعمیر اِس طرح کی سہولیات کا مطالبہ کرنے او ردیکھنے کے لئے جموںوکشمیر کا دورہ کریں اور سائٹ کو تیار کریں۔ اِس کے مطابق ڈارئنگ اور ڈی پی آر بنائیں تاکہ ادارے کو علاقے کی ضروریات اور اور معیاری وضاحتوں کے مطابق بنایا جاسکے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img