دھیرج گپتا نے صفائی مترا کی سرگرمیوں اور سی ڈبلیو بی پی اور سی ڈبلیو اے پی کی پیشرفت کا جائیزہ لیا

دھیرج گپتا نے صفائی مترا کی سرگرمیوں اور سی ڈبلیو بی پی اور سی ڈبلیو اے پی کی پیشرفت کا جائیزہ لیا

سرینگر:پرنسپل سیکرٹری ہاوسنگ اور شہری ترقی دھیرج گپتا نے آج سول سیکرٹریٹ سرینگر میں جموں و کشمیر میں ایس بی ایم ۔ یو کے تحت اربن لوکل باڈیز کی طرف سے اٹھائی جانے والی سفل مترا سرگرمیوں کا جائیزہ لینے کیلئے اعلیٰ حکام کی منعقدہ ایک میٹنگ کی صدارت کی ۔
میٹنگ میں مشن ڈائریکٹر ایس بی ایم ۔ یو ، ڈائریکٹر اربن لوکل باڈیز کشمیر ، چیف انجینئر یو ای ای ڈی اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی ۔ جموں کے افسران نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے میٹنگ میں شرکت کی ۔
میٹنگ میں ایم او ایچ یو اے ۔ 1 اور ایم او ایچ یو اے ۔ 2 کے کلیدی اقدامات سے متعلق بات چیت کی گئی جس میں تمام اضلاع میں آر ایس اے کی نامزدگی ، تمام میونسپل کارپوریشنوں میں ایک صفائی رسپانس یونٹ ( ایس آر یو ) اور ایک اضلاع میں ایس آر یو 1 صفائی مترا سرکھشا اور گریما کی تیاری اور پالیسیاں /رہنما خطوط ، پرائیویٹ سینی ٹیشن سروس آپریٹرز ( پی ایس ایس اوز ) کی فہرست ، صفائی کے بنیادی کارکنوں ( میونسپل ملازم اور پرائیویٹ ) کی تربیت ، جی ای ایم پورٹل کے ذریعے کم لاگت کے آلات تک رسائی اور کلسٹر کی بنیاد پر حصولی کی حکمت عملی ، صفائی سرکھشا چیلنج شامل ہیں ۔
پرنسپل سیکرٹری نے افسران کو 45 دنوں کے اندر اندر رجسٹریشن پورٹل پر تمام پی ایس ایس اوز کی فہرست میں شامل کرنے کی ہدایت دی اور کہا کہ تمام غیر رجسٹرڈ پی ایس ایس اوز کو خدمات فراہم کرنے سے روک دیا جائے گا ۔ انہوں نے افسران کو ہدایت دی کہ وہ ہفتہ وار بنیادوں پر میٹنگ کریں تا کہ اسکیموں اور پروگراموں کے بروقت نفاذ میں حائل رکاوٹیں دور کی جا سکیں ۔
مشن ڈائریکٹر ایس بی ایم ۔ یو نے میٹنگ کے دوران ایک پاور پوائنٹ پرذنٹیشن دی جس میں یو ایل بیز کیلئے ایکشن پلان پر روشنی ڈالی گئی جس میں میکانائیزیشن اور افرادی قوت سے متعلق مداخلتیں شامل تھیں ۔
ایک اور میٹنگ میں پرنسپل سیکرٹری نے امرت 2.0 کیلئے جموں و کشمیر کے مختلف یو ایل بی کے سٹی واٹر بیلنس پلان ( سی ڈبلیو بی پی ) اور سٹی واٹر ایکشن پلان ( سی ڈبلیو اے پی ) کی پیش رفت کا جائیزہ لیا ۔
محکمہ جل شکتی جموں /کشمیر کے چیف انجینئرز اور چیف انجینئر یو ای ای ڈی کو ہدایت دی گئی کہ وہ دو دن کے اندر سٹی واٹر بیلنس پلان ( سی ڈبلیو بی پی ) پیش کریں تا کہ ایکشن پلان کو وقت پر منظور کیا جا سکے ۔ انہوں نے انہیں پانی کی فراہمی اور سیوریج اور سیپٹیج سیکٹر میں امرت 2.0 کے تحت شروع کئے جانے والے تمام یو ایل بیز کے پروجیکٹوں کی ایک متفقہ ترجیحی فہرست پیش کرنے کی بھی ہدایت دی ۔ انہوں نے افسران کو مزید ہدایت دی کہ وہ یونیورسل کوریج پر توجہ مرکوز رکھیں تا کہ تمام گھرانوں کو اسکیموں کا فائدہ مل سکے ۔

میٹنگ میں ڈائریکٹر اربن لوکل باڈیز کشمیر /جموں ، چیف انجینئر جل شکتی ڈیپارٹمنٹ کشمیر /جموں ، چیف انجینئر یو ای ای ڈی جے اینڈ کے اور دیگر افسران نے شرکت کی ۔ جموں میں مقیم افسران نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے میٹنگ میں شرکت کی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.