جھیل ولر میں فوجی کشتی الٹنے سے چار اہلکار ڈوب گئے، ریسکو آپریشن کے بعد چاروں کو بچا لیا گیا

جھیل ولر میں فوجی کشتی الٹنے سے چار اہلکار ڈوب گئے، ریسکو آپریشن کے بعد چاروں کو بچا لیا گیا
سری نگر،17 مئی: جھیل ولرمیں فوج کی ایک کشتی تیز ہواوں کے بیچ پانی میں اُلٹ گئی جس وجہ سے اُس میں سوار چار فوجی اہلکار پانی میں ڈوب گئے جنہیں فوری طورپر پانی سے باہر نکال کر ہسپتال منتقل کیا گیا ۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بعد سہ پہر فوجی اہلکار جھیل ولر میں معمول کے گشت پر تھے کہ اس دوران اچانک تیز ہوائیں چلنے کے نتیجے میں فوجی کشتی اُلٹ گئی اور اُس میں سوار چار اہلکار پانی میں ڈوب گئے۔
انہوں نے بتایا کہ دوسری کشتی میں موجود اہلکاروں نے فوری طورپر ریسکو آپریشن شروع کیا اور غرقہ آب ہوئے چار فوجی اہلکاروں کو زندہ باہر نکال کر ہسپتال پہنچایا جہاں پر اُن کی حالت مستحکم بتائی جارہی ہیں۔
بتادیں کہ وادی کے اطرا ف و اکناف میں تیز ہوائیں چلنے سے متعدد رہائشی مکانوں کی چھتیں اُڑ گئی ہیں۔
ڈاڈہ سرہ ترال میں ایک بھاری برکم درخت اسکول عمارت پر گر آیا جس کے نتیجے میں عمارت کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.