بدھ, مئی ۱۴, ۲۰۲۵
14.5 C
Srinagar

انتظامیہ کو پورے یو ٹی میں عدالتی احاطے کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرنا ہو گا ۔ ایل جی

سرینگر :قانون و انصاف کے مرکزی وزیر مسٹر کرن رجیجو اور لفٹینٹ گورنر مسٹر منوج سنہا نے آج یہاں راج بھون میں جموں کشمیر اور لداخ کے یو ٹیز میں عدالتی ڈھانچے کی ترقی کا جائیزہ لینے کیلئے ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی ۔
میٹنگ میں چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا ، فائنانشل کمشنر ( ایڈیشنل چیف سیکرٹری ) محکمہ خزانہ ایس وویک بھردواج ، جوائینٹ سیکرٹری ( قومی مشن برائے انصاف کی فراہمی اور قانونی اصلاحات ) محکمہ انصاف ، وزارت قانون و انصاف مسٹر جی آر راگھویندر ، رجسٹرار جنرل جموں و کشمیر ہائی کورٹ اور لداخ سنجیو گپتا ، سیکرٹری قانون جموں و کشمیر اچل سیٹھی ، پریت پال سنگھ سیکرٹری لاءڈیپارٹمنٹ یو ٹی لداخ کے علاوہ دیگر سینئر افسران موجود تھے ۔
میٹنگ کے دوران مرکزی وزیر کو جموں کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ کے دائرہ کار میں عدلیہ کے بنیادی ڈھانچے کی موجودہ صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی گئی ۔ انہیں بجٹ کی مختص رقم گذشتہ برسوں کے دوران کورٹ کمپلیکس میں انفراسٹرکچر کی ترقی کیلئے فنڈز کے استعمال ، مستقبل کے منصوبوں اور زیر تکمیل بڑے منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا گیا ۔
وزارت قانون و انصاف کے جوائینٹ سیکرٹری نے بھی میٹنگ کو مرکزی اسپانسرڈ اسکیموں کے تحت کئے گئے کاموں کی صورتحال سے آگاہ کیا ۔
مرکزی وزیر قانون نے متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ وہ جموں کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ کے تحت عدلیہ کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی سے متعلق تمام خامیوں کی نشاندہی کریں ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی متحرک قیادت میں جموں کشمیر ، لداخ اور شمال مشرقی خطوں کی ترقی کو خصوصی ترجیح دی جا رہی ہے ۔ انہوں نے یقین دلایا کہ جموں و کشمیر اور لداخ کے یو ٹیز میں عدالتی بنیادی ڈھانچے میں موجودہ تمام خلاءکو دور کرنے کیلئے خاطر خواہ فنڈنگ مختص کی جائے گی ۔
میٹنگ کے دوران لفٹینٹ گورنر نے کہا کہ انتظامیہ کو پورے یو ٹی میں عدالتی احاطے کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرنا ہو گا ۔ انہوں نے عدلیہ کے نمائندوں کے ساتھ مل کر پیچیدہ منصوبے بنانے پر زور دیا ۔
میٹنگ میں یہ فیصلہ لیا گیا کہ ریجن کی تمام عدالتوں میں عوامی سہولیات کی تعمیر اور تزئین و آرائش کی جائے گی ۔
اس بات کو یقینی بنانے کیلئے بھی ہدایت جاری کی گئیں کہ تمام عدالتی احاطے جن میں کرائے کی عمارتیں ہیں کو رواں مالی سال کے آخر تک نئے کمپلیکس فراہم کئے جائیں گے ۔ ضلعی عدالتوں میں ای فائلنگ کا مکمل نظام ہو گا جس کیلئے مرکزی حکومت کی طرف سے مناسب فنڈز جاری کئے جائیں گے ۔
میٹنگ میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ جموں ڈسٹرکٹ کورٹ کمپلیکس کی تعمیر کا کام جلد شروع کیا جائے گا ۔

Popular Categories

spot_imgspot_img