معروف ادا کارہ سارا علی خان نے پہلگام میں تولین جھیل کی ٹریکنگ کی، خود ہی غذا تیار کی

معروف ادا کارہ سارا علی خان نے پہلگام میں تولین جھیل کی ٹریکنگ کی، خود ہی غذا تیار کی

سری نگر،14 مئی: ملک کی فلم انڈسٹری بالی ووڈ اداکار جہاں وادی کشمیر کے دلفریب ودلکش سیاحتی مقامات میں فلموں کی شوٹنگ کرنے میں خاصی دلچسپی رکھتے ہیں وہیں تھکن کو دور کرنے اور اپنے ذہن و دماغ کی تر وتازگی کے لئے کشمیر کی سیر کرنا بھی ان کی ترجیحات میں شامل رہتا ہے۔
یہی وجہ ہے کہ وادی کے کسی نہ کسی سیاحتی مقام پر ان ادا کاروں کو کہیں نہ کہیں ضرور شوٹنگ، ٹریکنگ یا سیاحت کرتے ہوئے دیکھا جا رہا ہے۔
حال ہی میں معروف گلو کار اودت نرائن نے یہاں ایک المبم کی ریکارڈنگ کے لئے شوٹنگ کی اور آج بالی ووڈ کی معروف ادا کارہ سارہ علی خان پہلگام میں ٹریکنگ کرتے ہوئے دیکھی جا رہی ہیں۔
موصوف ادا کارہ نے جنوبی کشمیر کے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں سطح سمندر سے زائد از 36 ہزار فٹ کی بلندی پر واقع تولین جھیل کے نظاروں سے لطف اندوز ہونے کے لئے 26 کلو میٹروں کی طویل اور دشوار گذار مسافت طے کی۔
اس ٹریکنگ کے دوران سارا علی خان کے ساتھ دو مزید ساتھی تھے جن میں سے ایک مقامی منان ترمبو بھی شامل ہے۔
اس ٹریکنگ کا اہتمام آج جموں وکشمیر ماؤننٹنیرنگ فاؤنڈیشن کے صدر دانش دھر کی ’ہائیک دی ٹریلز ایڈونچر پرائیویٹ لمیٹڈ‘ کی جانب سے کیا گیا ہے۔
دانش دھر کا کہنا ہے کہ موصوف اداکارہ نے بغیر کسی پریشانی و رکاوٹ کے 26 کلو میٹر کی اس مسافت کوطے کیا۔
انہوں نے کہا: ’ہمیں سارہ علی خان کی طرف سے کال موصول ہوئی کہ وہ اپنے دوستوں کے ہمراہ پہلگام میں لدر وٹ کی ٹریکنگ کرنے کی خواہاں ہیں‘۔
ان کا کہنا تھا: ’انہیں در اصل لدر وٹ میں قیام کرنا تھا لیکن بعد میں اچانک انہوں نے تولین جھیل کو دیکھنے کا فیصلہ لیا مجھے پہلے یقین ہی نہیں تھا کہ وہ اس قدر طویل مسافت کی ٹریکنگ کر پائیں گی اور ایک ہی دن میں واپس بھی لوٹ سکیں گی‘۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.