حاکم حکمرانی میں محو

حاکم حکمرانی میں محو

کسی بھی ملک ،سماج اور معاشرے میں مختلف قسم کے لوگ ہوتے ہیں ،امیر ،غریب ،بددیانت ،ایماندار ،شریف ،چالاک ،دھوکہ باز ،ظالم مظلوم وغیرہ وغیرہ ،لیکن جہاں تک وقت کے حکمران کا تعلق ہوتا ہے وہ کسی کو بھی درکنار نہیں کر سکتے ہیں کیونکہ انہیں اپنی حکمرانی برقرار رکھنے کی فکر ہوتی ہے ،اسی لئے وقت کا حکمران ہر ایک کو برداشت کرتا ہے ،وقت کے حکمران کو بخوبی معلوم ہوتا ہے کہ ایک چور ،دھوکہ باز ،امیر ،دولت مند یا بددیانت کی طاقت کتنی ہوتی ہے ۔

لہٰذا وہ ایسے لوگوں کو نہ صرف اپنے ساتھ چلانے کو ترجیح دیتا ہے بلکہ اُن کو درپردہ مدد وتعاون بھی فراہم کرتے ہیں ۔

جس معاشرے میں اس طرح کے حاکم اور مشیر ہوں وہ ہرگز ترقی یافتہ یا خود دار یا خود کفیل معاشرہ نہیں بن سکتا ہے ،بلکہ وہی ملک ،قوم ،سماج اور معاشرہ ترقی اور خوشحالی حاصل کرسکتا ہے جہاں لوگ یکسان ہو ،جہاں لوگ غلط اور صحیح میں فرق کرنے کی تمیز رکھتے ہوں جو غالباً کشمیر وادی میں سب لوگ بھول چکے ہیں ۔

جہلم کے کنارے ایسا ہی دیکھنے کو مل رہا ہے کہ حاکم اپنی حکمرانی میں محو ہے نہ کی معاشرہ بنانے کی انہیں فکر ہے ؟

Leave a Reply

Your email address will not be published.