بانڈی پورہ تصادم : ایک جنگجو ہلاک ، آپریشن ہنوز جاری : آئی جی کشمیر

بانڈی پورہ تصادم : ایک جنگجو ہلاک ، آپریشن ہنوز جاری : آئی جی کشمیر

سری نگر،13 مئی : جموں وکشمیر کے شمالی ضلع بانڈی پورہ کے برار آرگام علاقے میں سیکورٹی فورس اور جنگجووں کے مابین جاری تصادم میں ایک عدم شناخت جنگجو مارا گیا آئی جی کشمیر نے بتایا کہ بدھ کے روز بانڈی پورہ کے جنگلات میں سیکورٹی فورسز کو چکمہ دے کر فرار ہونے والے دو جنگجو آرگام بانڈی پورہ میں پھنس کررہ گئے جن میں سے ایک کو مارا گرایا گیا ہے پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ جمعے بعد دوپہر سیکورٹی فورسز نے مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد بانڈی پورہ کے برار آرگام علاقے کو محاصرے میں لے کر جنگجو مخالف آپریشن شروع کیا۔

انہوں نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز کے اہلکار جوں ہی مشتبہ مقام کے نزدیک پہنچے تو وہاں پر موجود جنگجووں نے سلامتی عملے پر فائرنگ شروع کی۔
انہوں نے کہا کہ حفاظتی عملے نے بھی پوزیشن سنبھال کر جوابی کارروائی کا آغاز کیا جس دوران دو بدو گولیوں کا تبادلہ شروع ہواجس دوران ایک جنگجو مارا گیا۔
پولیس ترجمان کے مطابق مہلوک جنگجو کی شناخت اور اُس کی تنظیمی وابستگی کے بارے میں جانچ پڑتال شروع کی گئی ہے۔
دریں اثنا آئی جی کشمیر وجے کمار نے بتایا کہ گزشتہ دنوں بانڈی پورہ کے جنگل میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ تصادم کے دوران دو ملی ٹینٹ بچ نکلنے میں کامیاب ہوئے تھے جن کا تب سے پیچھا چل رہا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ جمعے کے روز برار آرگام میں دو مفرور جنگجو پھنس کر رہ گئے جن میں سے ایک کو مار گرایا گیا جبکہ علاقے میں آپریشن ہنوز جاری ہے۔
آئی جی نے بتایا کہ مذکورہ جنگجو گزشتہ ماہ دراندازی کے ذریعے اس طرف آنے میں کامیاب ہوئے تھے۔
واضح رہے کہ 11مئی بروز بدھوار بانڈی پورہ کے جنگلی علاقے سرندر میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ تصادم میں ایک مقامی جنگجو مارا گیا جبکہ اُس کے دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوئے تھے۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.