جمعہ, مئی ۹, ۲۰۲۵
17.5 C
Srinagar

پلوامہ میں مشتبہ جنگجوؤں کی فائرنگ میں پولیس اہلکار زخمی

سری نگر،13 مئی: جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے گڈورہ علاقے میں جمعے کی صبح مشتبہ جنگجوؤں نے ایک پولیس اہلکار کو گولیاں مار کر سے زخمی کر دیا۔
ایک پولیس ترجمان نے بتایا کہ پلوامہ کے گڈرورہ علاقے میں جمعے کی صبح جنگجوؤں نے ایک پولیس اہلکار پر ان کی رہائش گاہ کے نزدیک گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگیا۔
زخمی پولیس اہلکار کی شناخت ریاض احمد ٹھوکر ولد علی محمد ٹھوکر کے طور پر ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ زخمی پولیس اہلکار کو علاج و معلاجے کے لئے نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا۔
دریں اثنا واقعے کے فوراً بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو محاصرے میں لے کر حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دی ہے۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img