زیارت گاہوں پر خاطر خواہ انتظام نہیں !

زیارت گاہوں پر خاطر خواہ انتظام نہیں !

وقف بورڈ کو نظم وضبط کے دائرے میں لانا موجودہ ذمہ داروں کا وعدہ ہے ،وہ روز زیارت گاہوں اور درگاہوں پرحاضری دیکر یہاں کا نظم ونسق ٹھیک کرنے کے بیانات داغ دیتے ہیں ۔بات اچھی ہے ایسا ہونا چاہیے ۔

ابھی بھی ان زیارت گاہوں پر زائرین کی سہولیت کا انتظام نہیں ہے ،سرینگر میں موجود حضرت سلطان العارفین ؒ کی زیارت گاہ پر زائرین کیلئے پارکنگ کا انتظام نہیں مین گیٹ یعنی گوجوارہ اور نوہٹہ سے یہاں حاضری دینے والے زائرین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔

مین گیٹ پر بھی پٹری فروش حضرات بیٹھے ہوئے ہیں ۔

انہوں نے ساری جگہ پر قبضہ جما رکھا ہے ۔جہاں تک یہاں موجود پاخانوں کا تعلق ہے وہ بھی خستہ حالت میں ہیں اورلوگوں کو وضو کرنے میں مشکلا ت پیش درپیش ہیں ۔ان پٹری فروشوں، حلوائیوں کو مین سٹرک کے کناروں پر بھی رکھا جا سکتا ہے لیکن ایسا ہو نہیں سکتا کیونکہ وہ باضابطہ کمیشن دیتے ہیں ۔لکھ دیتا ہوں تاکہ سندرہے ۔

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.