انہوں نے کہا کہ میں نے دنیا دیکھی ہے لیکن کشمیر جیسی خوبصورت جگہن نہیں دیکھی ہے یہ سچ مچ زمین پر جنت ہے۔
موصوف گلو کار نے یو این آئی کو بتایا کہ میں پہلی بار کشمیر آیا ہوں۔
انہوں نے کہا: ‘میں بچپن سے کشمیر کے متعلق پڑھتا اور سنتا تھا اور سوچتا تھا کبھی مجھے اپنی آنکھوں سے اس کو دیکھنے کا موقع ملے گا بہر حال آج وہ دن آ ہی گیا‘۔
مسٹر نرائن نے کہا کہ یہاں کا کلچر یہاں کے لوگ اور ان کی خوبصورت باتوں کی جتنی تعرفیں کی جائیں کم ہیں۔
انہوں نے کہا: ’جو میں نے سنا تھا کہ کشمیر زمین پر جنت ہے اور آج جب اپنی آنکھوں سے دیکھا تو بالکل ویسا ہی پایا‘۔
ان کا کہنا تھا کہ میں نے ابھی کشمیر کا صرف پانچ فیصد حصہ دیکھا جب سارا کشمیر دیکھوں کا گا تو مزہ کتنا آئے گا اس کو بیان نہیں کیا جا سکتا۔
موصوف گلو کار نے کہا کہ میں نے دنیا دیکھی ہے لیکن کشمیر جیسی خوبصورت جگہ یہاں کے جیسے خوبصورت اور اچھے لوگ نہیں دیکھے ہیں۔
انہوں نے بالی ووڈ پروڈیوسرز و ڈائریکٹرز سے اپیل کی کہ وہ کشمیر آکر اپنی فلموں کی شوٹنگ کریں اور یہاں پروڈیکشن ہاؤسز قائم کریں۔
ان کا کہنا تھا کہ کشمیر کی یہ یادیں میرے ساتھ ہمیشہ تازہ رہیں گی۔
مسٹر نرائن نے جموں وکشمیر انتظامیہ اور محکمہ سیاحت کا بھی شکریہ ادا کیا۔
بتادیں کہ ادیت نرائن اپنے بیٹے اادتیہ نرائن کے ساتھ آجئ کل وادی کشمیر کے وسیع و عریض مقامات پر اداکارہ سونالی سچدیوا کے ساتھ چندر کانت بٹ کی ہدایت کاری میں بنائے جانے والے ایک البم گانے کی شوٹنگ کر رہے ہیں۔
یو این آئی